زارا نور عباس کا مداحوں کیلئے بامعنی پیغام جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ زارا نور عباس نے اپنے مداحوں کے لیے بامعنی پیغام جاری کیا ہے۔اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کی، جس میں لکھا کہ اگر اللہ نے وہ لے لیا، جسے کھونے کا تم تصور بھی نہیں کر سکتے تھے، تو یقیناً وہ کچھ ایسا بھی دے گا، جسے پانے کا تم نے سوچا بھی نہیں ہوگا۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)


زارا نور عباس کی اس پوسٹ کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔اس سے قبل سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں زارا نور کو مداح کہتی ہیں کہ آپ بہت خوبصورت ہیں اور یہ کہتے ہی ان کے گلے لگ جاتی ہیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan)


گزشتہ دنوں اداکارہ زارا نور عباس اور اداکارہ عروہ حسین ٹورانٹو میں سیر سپاٹوں میں مصروف تھیں۔زارا نور عباس کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی تھی جس میں عروہ حسین کو بھی دیکھا گیا تھا ۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Zara Noor Abbas Siddiqui (@zaranoorabbas.official)


ویڈیو میں اداکارہ کہتی ہیں کہ ہم ٹورانٹو میں موجود ہیں اور کیاکنگ کے لیے جارہے ہیں۔
کیاکنگ کرتے ہوئے زارا نور کو بہت ڈر لگا اور وہ انسٹرکٹر سے ساحل پر واپس لے جانے کو کہہ رہی تھیں۔واضح رہے کہ اداکارہ انسٹاگرام پر کافی متحرک نظر آتی ہیں۔