کراچی (قدرت روزنامہ)سیلاب متاثرین کو سہولیات دینے کے معاملے پر سندھ حکومت نے عدالت سے جواب کے لیے مہلت مانگ لی۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں سیلاب متاثرین کو سہولیات دینے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران عدالت نے سندھ حکومت سے امدادی سرگرمیوں کی تفصیلات مانگ لیں
سپریم کورٹ نے پی ڈی ایم اے اور ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سے بھی جواب طلب کرلیا اور سندھ حکومت نے جواب جمع کرانے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت مانگ لی۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے سماعت کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب انتظامی اختیارات کا نہیں بلکہ عوام کے بنیادی حقوق کا مسئلہ ہے۔عدالت نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ نے عوامی مفاد میں احکامات جاری کیے تھے۔ جس پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے بتایا کہ امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کیلئے شہری کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا کہ عدالت امدادی سرگرمیوں میں مداخلت نہیں کرے گی۔ سندھ حکومت نے عدالت کو مطمئن کرنا ہوگا کہ عوام کیلئے کام ہو رہا ہے۔
وکیل سیلاب متاثرین کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کے دورمیں بھی جواب کیلئے ایک ہفتے کا وقت مانگا جا رہا ہے۔فیصل صدیقی ایڈووکیٹ نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں لوگ مررہے ہیں۔ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے جواب دیا کہ جواب آنے میں تاخیر سے کوئی موت نہیں ہو رہی جس کے بعد سپریم کورٹ نے مزید سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
پشاور(قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا (کے پی) فیصل کریم کنڈی نےکہا ہےکہ وزیراعلیٰ کے پی اگر…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) جمیعت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آئندہ کے…
کراچی(قدرت روزنامہ) پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری فیسوں میں اضافہ کردیا گیا، نئی اضافہ شدہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) رواں سال مسلسل 2 ماہ تک گندم درآمد کیے جانے کا…
کراچی(قدرت روزنامہ)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ 9 مئی کو فورسز پر حملہ…