وزیراعظم کی نااہلی کیلئے آرٹیکل 62 کے تحت سپریم کورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ میں وزیراعظم شہباز شریف کی نااہلی کیلئے درخواست دائر کردی گئی۔تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس نے درخواست دائر کی جس میں وزیراعظم شہباز شریف کی 62(1) ایف کی تحت نااہلی کی استدعا کی گئی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، وہ اپنے دوروں کے دوران اشتہاری اور سزا یافتہ ملزمان سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔
درخواست گزار نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو احتساب عدالت نے دس سال قید اور 80 لاکھ جرمانہ کی سز ا سنا رکھی ہے۔عندلیب عباس نے کہا کہ بیرون ملک دوروں میں حسین نواز ، سلمان شہباز اور اسحاق ڈار سے بھی ملاقاتیں کی گئیں، جس سے وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے آئین کی خلاف ورزی کی، لہذا انہیں نااہل کیا جائے۔

Recent Posts

جُھنڈ میں آزادانہ اڑنے والی روبوٹک مکھیاں

برلن(قدرت روزنامہ)سائنس دانوں نے ایک ایسی بڑی بائیونک مکھی بنائی ہے جو جُھنڈ کے ساتھ…

5 mins ago

مداح نے درفشاں سلیم کو بوسہ دے دیا، ویڈیو وائرل

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی خوبرو اداکارہ درفشاں سلیم کو تقریب کے دوران…

16 mins ago

انگلینڈ کے کتنے شہروں کے میئر مسلمان ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انگلینڈ کی ریکلیم پارٹی کے لیڈر لارنس (لوزا) فاکس نے سوشل میڈیا…

32 mins ago

سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور اسحاق ڈار کے درمیان ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے نائب وزیراعظم اور…

36 mins ago

پاک سعودی سرمایہ کاری کانفرنس آج سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تین روزہ پاک سعودی سرمایہ کاری کانفرنس آج سے اسلام آباد میں…

46 mins ago

کمزور نظر والوں کیلئے سوئی میں دھاگہ ڈالنے کا انتہائی آسان طریقہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اگر آپ کی نظریں کمزور ہیں تو آپ کو بھی سوئی میں…

50 mins ago