نورا فتحی، بریڈ پٹ کے بارے میں دیے بیان پر تنقید کا شکار

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی معروف ڈانسر و اداکارہ نورا فتحی امریکی اداکارہ بریڈ پٹ کے بارے میں دیے ایک حالیہ بیان پر تنقید کا شکار ہوگئی ہیں۔نورا فتحی کے ایک حالیہ انٹرویو کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ریڈ اِٹ پر شیئر کی گئی ہے۔
اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نورا فتحی نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بریڈ پٹ میرے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مجھے میسجز کرتے ہیں۔اداکارہ کے اس جواب نے ان کے مداحوں کو مایوس کردیا اور اُنہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔
ایک صارف نے لکھا کہ’بریڈ پٹ تو انسٹاگرام پر موجود ہی نہیں ہیں‘۔
1 2 3 300x96
ایک اور صارف نے لکھا کہ’میں اس جواب پر شرمندہ ہوں، جب بریڈ پٹ انسٹاگرام استعمال ہی نہیں کرتے تو مجھے سمجھ نہیں آتا کہ اُنہوں نے اداکارہ کو میسج کیسے کردیا‘۔
1 3 1 300x225
صارف نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مزید لکھا کہ’کیا ہمیں اس بات پر یقین کرنا چاہیے؟‘
1 4 300x94
البتہ، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کے بعد نورا فتحی کے نمائندے نے میڈیا کو اس معاملے کی وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اداکارہ نے یہ تبصرہ طنزیہ انداز میں کیا تھا جس میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔

WhatsApp
Get Alert