ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ کو تبدیل کر دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ کو تبدیل کر دیا گیا ، زاہد ھفیظ کے پاس ڈی جی ساؤتھ ایشیا کا چارج بھی تھا ۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق عاصم افتخار نئے ترجمان دفتر خارجہ ہوں گے جبکہ زاہد حفیظ کو آسٹریلیا میں بطور سفیر تعینات کر دیا گیا جو جلد اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے ۔واضح رہے کہ زاہد حفیظ کو پانچ اگست 2020 میں اس وقت کی ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کی جگہ تعینات کیا گیا تھا۔ زاہد حفیظ چودھری گزشتہ 27برس سے پاکستان کی خدمات سر انجام دے رہے ہیں، انہوں نے اس عرصے میں ڈی جی افغانستان ، ایران ، ترکی اور جوائنٹ سیکرٹری نیشنل سکیورٹی کے عہدے پر بھی ذمہ داریاں سر انجام دی ہیں ۔