رواں ہفتہ پاکستانی روپے کیلئے برا ثابت ہوا مسلسل تیسرے روز ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) رواں ہفتہ پاکستانی روپے کیلئے برا ثابت ہوا، مسلسل تیسرے روز ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا، جمعہ کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت مزید اضافے 218 روپے 43 پیسے ہو گئی۔ جبکہ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 222.90روپے ہو گئی ۔
اس سے پہلے مسلسل 13 کاروباری سیشنز میں روپے کی قدر بڑھی جو 22 ستمبر کو 239.71 سے تقریباً 22 روپے بڑھ کر 11 اکتوبر کو 217.79 سطح پر پہنچ گیا تھا۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں20پیسے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت فروخت 219روپے سے بڑھ کر219.20روپے ہو گئی جبکہ3.50روپے کے نمایاں اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت 250روپے سے بڑھ کر253.50روپے پر جا پہنچی ۔

Recent Posts

پولیس اہلکاروں کے ٹارگٹ کلر کے دورانِ تفتیش سنسنی خیز انکشافات

لاہور(قدرت روزنامہ) پولیس اہل کاروں پر حملے کرنے والے ٹارگٹ کلر ملزم نے تفتیش کے…

1 min ago

دوسروں کے دل توڑنے کے سوال پر اداکارہ نازش جہانگیر شرما گئیں، ویڈیو وائرل

کراچی (قدرت روزنامہ) اداکارہ نازش جہانگیر نے کہا ہے کہ ان کا دل کبھی نہیں…

14 mins ago

پشین میں پولیس پر فائرنگ، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او زخمی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) پشین میں پولیس پر فائرنگ سے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او…

14 mins ago

اسحاق ڈار کی نائب وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست پر دلائل طلب

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ ہائیکورٹ نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیر اعظم تعیناتی…

25 mins ago

وزیراعظم نے گندم درآمد کرنے کا نوٹس لے لیا، تحقیقات کا حکم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے گندم درآمد کیے جانے کا نوٹس لیتے ہوئے…

32 mins ago

باسط علی نے سلیکشن کمیٹی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

کراچی (قدرت روزنامہ) لیگ سپنر اسامہ میر اور زمان خان کو دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ…

33 mins ago