سعودی عرب میں طویل ترین بحری پل کا افتتاح

جدہ (قدرت روزنامہ) سعودی عرب میں طویل ترین بحری پل کا افتتاح کر دیا گیا . سعودی خبررساں ادارے نے ریڈ سی ڈویلپمنٹ کمپنی کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ طویل ترین بحری پل کے افتتاح سے بحیرہ احمر کا مغربی ساحل جزیرہ شوریٰ سے جڑ گیا ہے، یہاں پہلے مرحلے کے تحت تعمیر کیے جانے والے 16 ہوٹلوں میں سے آئندہ سال 11 ہوٹل قائم کرنے کا منصوبہ ہے .


کمپنی کا کہنا ہےکہ ’جزائر امھات‘ میں 85 سے زیادہ ساحلی اور تیرتے بنگلے مکمل کرلیے گئے ہیں، جزائر میں 2 بڑے ریزارٹ قائم ہوں گے . جزیرہ شوری ٰبحیرہ احمر کے 92 جزائر میں سے ایک ہے، یہ اپنے منفرد مناظر کے حوالے سے معروف ہے، اس کی بناوٹ اوپر سے ڈولفن مچھلی جیسی اور اس کی مونگوں کی بستیوں کا حسن بےمثال ہے . جزائر امھات میں ریڈ سی سینٹ ریجس ریزارٹ قائم ہوگا،یہاں ریٹز کارلٹن ریزرو ریزروٹ بھی ہوگا .

. .

متعلقہ خبریں