عمران خان کو کے پی کی بھی حکومت نہیں ملے گی، منظور وسان کی پیشگوئی

کراچی (قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و مشیر زراعت منظور وسان نے پیشگوئی کی ہے کہ وفاق اور سندھ کا اقتدار تو دور کے پی کی بھی حکومت نہیں ملے گی۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ اس بار پی ٹی آئی کا صفایا ہوگا، جھاڑو بھی پھر سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو سیاسی غلطیوں کے باعث عمران خان کے لیے اقتدار کے تمام دروازے بند ہو چکے ہیں، وہ سیلاب متاثرین کو اکیلا چھوڑ کر جلسے جلوسوں میں لگے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی جو پوزیشن اب ہے وہ نومبر کے بعد بالکل ڈاؤن ہو جائے گی، آڈیو لیکس کے بعد عمران خان کی ٹانگیں کانپنا شروع ہوگئی ہیں، بنی گالہ میں خوف کا سماں ہے۔
پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا ہے کہ عمران خان کو عوام نہیں بلکہ اقتدار چاہیے، عمران صاحب! کراچی کے عوام 11 سو ارب اور 162 ارب روپے کا حساب مانگ رہے ہیں۔مشیر زراعت منظور وسان نے کہا کہ جیل بھرو تحریک کی دھمکی دینے والا عمران خان ایک منٹ بھی جیل میں نہیں رہ سکتا، عمران خان جیل جانے سے ڈرتے ہیں، پنجاب کے بعد کراچی کے عوام نے بھی عمران خان کو آؤٹ کر دیا۔