ڈالر پھر بے قابو،دیگر غیر ملکی کرنسیوں کی قدر بھی مزید بڑھ گئی

کراچی (قدرت روزنامہ) ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر90پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر4.70روپے مہنگا ہو گیا دیگر غیر ملکی کرنسیوں کی قدر بھی 9روپے تک بڑھ گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے انٹر بینک میں روپے کے

مقابلے ڈالر کی قیمت فروخت217.85روپے سے بڑھ کر218.75روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت فروخت 218.50روپے سے بڑھ کر223.20روپے پر جا پہنچی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق زیر تبصرہ مدت میں یوروکی قدر میں 6.70روپے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت فروخت 213روپے سے بڑھ کر219.70روپے ہو گئی اسی طرح9روپے کے نمایاں اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت 243.50روپے سے بڑھ کر252.50روپے کی بلند سطح پر جا پہنچی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے دن اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 30پیسے کا اضافہ ہوا جبکہ یورو50پیسے مہنگا ہو گیا جبکہ برطانوی پونڈ 1روپے سستا ہو گیا۔ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر90پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر4.70روپے مہنگا ہو گیا دیگر غیر ملکی کرنسیوں کی قدر بھی 9روپے تک بڑھ گئی۔

Recent Posts

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ خلائی مشن آئی کیوب چاند کے مدار میں داخل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ خلائی مشن آئی کیوب چاند کے مدار میں…

1 min ago

2014ء کے دھرنے کی انکوائری کے لیے تیار ہوں، عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ 2014ء کے دھرنے…

7 mins ago

شبلی فراز اور عمر ایوب کے ساتھ کام کرنے سے انکار کرتا ہوں، شیر افضل

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ میرے…

13 mins ago

’اسٹرابیری والا دودھ‘: انوشے عباسی کے ذو معنی کیپشن پر سوشل میڈیا صارفین برہم

صارفین نے غلط فہمی کا شکار ہوکر مذکورہ کیپشن کو اداکارہ کے گلابی مغربی لباس…

22 mins ago

معروف اداکارہ سونیا حسین ایک بار پھرسوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آ گئیں، ویڈیو وائرل

لاہور (قدرت روزنامہ)معروف اداکارہ سونیا حسین ایک بار پھر اپنے چست لباس کی وجہ سے…

32 mins ago

حج ضوابط کی خلاف ورزی پر 2 جون سے 10 ہزار ریال جرمانے کا اعلان

مکہ مکرمہ(قدرت روزنامہ ) سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے 2 سے 20 جون کے…

34 mins ago