ابوظہبی(قدرت روزنامہ) شارجہ میں مقیم ایک پاکستانی شہری بائیک پر سوار ہو کر فجر کی نماز روزانہ ایک نئی مسجد میں ادا کرتا ہے . غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 65 سالہ محمد داؤد کا آبائی تعلق پاکستان سے ہے لیکن وہ شارجہ میں مقیم ہے، منفرد شوق رکھنے والے محمد داؤد کی خواہش ہے کہ وہ اپنی زندگی میں متحدہ عرب امارات کی ہر مسجد میں فجر کی نماز ادا کریں .
محمد داؤد اسپورٹس بائیک بی ایم ڈبلیو آر 1200 آر ٹی چلاتے ہیں اور رات کے تہائی حصہ میں فجر کی نماز ایک نئی مسجد میں پڑھنے کے مشن پر نکل جاتے ہیں .
. .