وزیراعظم کا اکتوبر کے بلوں میں عوام کو بڑا ریلیف ،بجلی کے نرخ میں سوا چار روپے فی یونٹ کی کمی کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے اکتوبر کے بلوں میں عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے بجلی کے نرخ میں سوا چار روپے فی یونٹ کی کمی کردی۔اسی ضمن میں وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے بجلی کے نرخ میں سوا 4 روپے کی کمی کردی ہے، یہ کمی اکتوبر کے مہینے کیلئے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ، ستمبر کے بجلی کے بلوں میں لگنے والی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ہی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیر اطلاعات کے مطابق عوام پر بوجھ کو دیکھتے ہوئے صارفین کے بجلی کے ریٹ نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔اسی ضمن میں سیکرٹری توانائی ڈویژن نے اپنے بیان میں کہا کہ نیپرا نے 14 اکتوبر 2022 کو سال 2021-22 کی چوتھی سہ ماہی (کوارٹرلی ایڈجسٹمنٹ)کا فیصلہ دیا ہے، حکومت نے بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر ستمبر کے بجلی کے بلوں میں لگنے والی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کو ہی جاری رکھتے ہوئے صارفین کے بجلی کے نرخ نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔سیکریٹری توانائی ڈویژن کے مطابق ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر کے مہینے میں فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین کے بجلی کے ریٹ میں 4.15 روپے کی کمی کی گئی ہے۔

Recent Posts

موبائل سم بندش کے احکامات صارفین کےقانونی حقوق سے متصادم ہیں: ٹیلی کام انڈسٹری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کی موبائل سم بلاک کرنےکے معاملے…

11 mins ago

پسند کی شادی کرنے پر لڑکی کو بھائیوں نے عدالت کے باہرتشدد کا نشانہ بنا دیا

ملتان(قدرت روزنامہ)پسند کی شادی کرنے والی لڑکی پر عدالت کے باہر بھائیوں نے تشدد کیا…

28 mins ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان پیٹرول کتنا سستا ہوگا ؟ جانیے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)16 مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔…

34 mins ago

سپریم کورٹ کا فیصلہ، کس جماعت کی کتنی نشستیں کم ہوں گی ؟ تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کی جانب سے سنی اتحاد کونسل کے حصے کی مخصوص نشستیں…

45 mins ago

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک مرتبہ پھر مجرم قرار دے دیا گیا

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو گیگ آڈر کی خلاف ورزی کرنے پر دسویں…

50 mins ago

بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تین اضلاع میں خواتین ڈپٹی کمشنرز تعینات

حب(قدرت روزنامہ)بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ صوبے کے سرحدی حوالے سے منسلک تین اضلاع…

57 mins ago