بیروزگاروں کیلئے خوشخبری۔۔۔ 40ہزار سے زائد نئی بھرتیوں کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سندھ حکومت نے صوبے کے پڑھے لکھے افراد کو روزگار فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا . محکمہ تعلیم میں 40 ہزار سے زائد نئی بھرتیاں کی جائیں گی .

تفصیلات کے مطابق ابتدائی طور پر پرائمری اور جونیئر ٹیچرز کی بھرتیاں کی جائیں گی . نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق مراسلے کے مطابق بھرتیوں پر عملدرآمد 22 اگست سے کیا جائے گا، نئی بھرتیاں تھرڈ پارٹی آئی بی اے سکھر کے تعاون سے کی جائیں گی . ذرائع کے مطابق نان ٹیکنیکل آسامیوں پر ملازمین کی بھرتیوں کے اختیارات کمشنر، ڈپٹی کمشنرز کے سپرد کردئیے گئے ہیں . ایک سے 5 گریڈ تک بھرتیوں کے لئے ڈویژنل، ضلعی سطح پر سلیکشن کمیٹیاں قائم کی جائیں گی، ابتدائی طور پر 25 ہزار سے زائد بھرتیاں محکمہ تعلیم میں کی جائیں گی . ذرائع نے بتایاکہ ملازمین میں نائب قاصد، چوکیدار ڈرائیور، مالی اور خاکروب شامل ہیں . واضح رہے کہ 9 سال کے بعد نئی بھرتیوں کا عمل شروع کیا جائے گا، 2012 کے بعد نئی بھرتیوں پر پابندی عائد کی گئی تھی . . .

متعلقہ خبریں