11 جماعتیں مل کر بھی عمران خان کو شکست نہ دے سکیں،محمود خان

پشاور(قدرت روزنامہ) وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا ہے کہ11 جماعتیں مل کر بھی عمران خان کو شکست نہ دے سکیں۔ضمنی انتخابات میں خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف تمام نشستوں پر کامیاب ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلٰی خیبر پختو نخوا محمود خان کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات چور ٹولے کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہوا،پی ٹی آئی ناقابل تسخیر بن چکی ہے اور واحد جماعت ہے جو وفاق کی نمائندگی کر رہی ہے۔
11 جماعتیں مل کر بھی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو شکست نہ دے سکیں،خیبر پختونخوا کی عوام نے پی ڈی ایم کو یکسر مسترد کردیا ہے،عمران خان اور تحریک انصاف عوامی امنگوں کی حقیقی ترجمان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پورے پاکستان اور بالخصوص خیبرپختونخوا کے عوام کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں عوام نے دو بیانیے چنے،پہلا پاکستان کی خود مختاری اور دوسرا نئے انتخابات۔

آج حکومت اور اداروں کی لیڈرشپ سر جوڑے اور عوام کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے نئے انتخابات کی طرف بڑھیں۔ فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ عوام کی عدالت کا احترام کرنا چاہیے اورسیاسی فیصلے عوام کو کرنے دیں۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے 8 حلقوں کے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے میدان مارلیا اور اب تک کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے 6 نشستیں جیت لیں جبکہ پیپلزپارٹی نے ملیر اور ملتان میں کامیابی حاصل کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان نے پشاور کی نشست جیت لی اور اے این پی امیدوار غلام احمد بلور کو شکست دی۔ این اے 31 پشاور کے تمام 265 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری اور غیرحتمی نتیجے کے مطابق عمران خان 57 ہزار 824 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ اے این پی کے غلام احمد بلور 32 ہزار 253 ووٹ حاصل کرسکے اور غلام بلور کو 25 ہزار 571 ووٹوں سے شکست ہوئی۔

Recent Posts

تربت اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2 ریکارڈ

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے علاقے تربت سمیت گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس…

1 min ago

چلاس میں شاہراہ قراقرم پر بس کھائی میں گرگئی

پشاور(قدرت روزنامہ)چلاس میں شاہراہ قراقرم پر یشوخل داس کے مقام پر مسافر بس کھائی میں…

4 mins ago

آپ اپنی آئینی حدود جانتے ہیں مگر تجاوز کئی گنا زیادہ ہوتا ہے، مولانا فضل الرحمٰن

کراچی(قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اسٹیبلشمنٹ کو انتباہ کرتے ہوئے…

11 mins ago

مردوں کے مقابلے میں خواتین کا زیادہ عرصے تک بیماریوں کا سامنا کرنے کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایک طویل مگر منفرد تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ مردوں کے…

21 mins ago

مشکے کرفیو جیسا منظر پیش کررہا ہے، مقامی لوگوں کو ہراساں کرنا بند کیا جائے، سمی دین بلوچ

مشکے(قدرت روزنامہ)وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز وی بی ایم پی کی جنرل سیکرٹری و جبری…

28 mins ago

ہماری جدوجہد کا مقصد بلوچ طلبا کو علم کی فراہمی اور قومی شعور دلانا ہے، بی ایس او پجار

پنجگور(قدرت روزنامہ)بی ایس او بچار پنجگور زون کے نو منتخب ضلعی عہدیداران کا تعارفی اجلاس…

35 mins ago