کوہلی کا کیچ انوشکا کو کیسا لگا؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کے حیران کن کیچ پکڑنے پر ان کی اہلیہ اور بالی ووڈ کی پرکشش اداکارہ انوشکا شرما بھی خاموش نہ رہ سکیں۔بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے گزشتہ روز آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں ایک ہاتھ سے شاندار کیچ پکڑا تھا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

انوشکا شرما نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویرات کوہلی کے کیچ کی ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ آپ نے ایک ہاتھ سے شاندار کیچ پکڑا ہے۔واضح رہے کہ وارم اپ میچ میں بھارت کی جانب سے دیے گئے 186 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی ٹیم 180 رنز بنا سکی۔
اس میچ میں ویرات کوہلی نے اپنی فٹنس کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے میچ کے 18 ویں اوور میں ٹم ڈیوڈ کو رن آؤٹ کیا جبکہ آخری اوور میں انہوں نے پیٹ کمنس کا بہترین کیچ پکڑا تھا۔