سعودیہ نے فیفا ورلڈ کپ کے شوقین مسلمانوں کو بڑی خوشخبری سنادی

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی عرب نے فیفا ورلڈ کپ دیکھنے والے مسلمانوں کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے عمرہ ادا کرنے کی اجازت دے دی، ہیا کارڈ کے حامل افراد روضہ رسولﷺ کی زیارت بھی کرسکیں گے . عرب میڈیا کے مطابق ایک سعودی اہلکار نے کہا ہے کہ ہیا کارڈ رکھنے والے فیفا ورلڈ کپ کے شوقین میچز کے ٹکٹ رکھنے والے مسلمان سعودی عرب میں عمرہ ادا کر سکتے ہیں جب کہ ہیا کارڈ کے حامل افراد سعودی عرب کے مقدس شہر مدینہ منورہ بھی جا سکتے ہیں .


مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ سعودی عرب نے ایک الیکٹرانک سروس شروع کی ہے جو فیفا ورلڈ کپ قطر 2022ء کے لیے ہیا فین کارڈ رکھنے والوں کو مملکت میں داخلے کے لیے مفت ویزا حاصل کرنے کے قابل بناتی ہے، نئی سروس کا آغاز وزارت خارجہ نے کیا، ہیا کارڈ ہولڈر یونیفائیڈ ویزا پلیٹ فارم کے ذریعے ویزا کے لیے درخواست دے سکتے ہیں .
وزارت نے کہا کہ ویزا کی درخواست آن لائن پلیٹ فارم https://visa.mofa.gov.sa کے ذریعے جمع کرائی جا سکتی ہے، وزراء کی کونسل نے اعلان کیا کہ مملکت وزارت خارجہ میں ای ویزا سروس پلیٹ فارم سے متعلق ہیا کارڈ رکھنے والوں کے لیے سعودی عرب میں داخلے کا ویزا جاری کرنے کے لیے ای سروسز کے اخراجات برداشت کرے گی .

ہیا کارڈ ایک ذاتی دستاویز ہے جو فیفا ورلڈ کپ قطر 2022 کے کسی بھی میچ میں شرکت کرنے والے ہر فرد کو جاری کیا جاتا ہے اور اس کی ضرورت ہوتی ہے، وزارت نے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ ہیا کارڈ ہولڈرز کو ورلڈ کپ سیزن کے دوران مملکت میں 60 دن تک گزارنے کی اجازت دے رہی ہے . سعودی حکومت نے کہا کہ مملکت ہیا کارڈ ہولڈرز کے لیے مملکت میں مفت داخلہ ویزا کے اجراء سے متعلق ای سروسز کے اخراجات برداشت کرے گی، اہلکار نے سعودی ٹیلی ویژن الاخباریہ کو بتایا کہ یہ ویزا مفت ہے لیکن حامل کو تشیرا [ویزا] پلیٹ فارم سے لازمی طبی انشورنس حاصل کرنا ہوگی، یہ ویزا 11 نومبر سے مملکت میں داخل ہونے کے لیے درست ہوگا، ویزا رکھنے والا مملکت میں دو ماہ تک گزار سکتا ہے .

. .

متعلقہ خبریں