ڈالر کا ریٹ مزید بڑھ گیا

کراچی(قدرت روزنامہ)امریکی ڈالر کی قدر مسلسل بڑھ رہی ہے جبکہ اس کے مقابلے میں پاکستانی روپے کا ایک بار پھر زوال کا سفر جاری ہے۔آج صبح کاروبار کے آغاز میں ہی امریکی ڈالر مزید مہنگا ہونا شروع ہو گیا۔انٹر بینک میں ڈالر79 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 220 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے۔

انٹر بینک میں گزشتہ روز ڈالر219 روپے 71 پیسے پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب ڈالر کی قیمت مستحکم رکھنے کے لیے حکومت نے ایف آئی اے کو ٹاسک دیتے ہوئے مشتبہ منی چینجرز اور حوالہ ہنڈی کرنے والوں کے خلاف فوری کریک ڈائون کی ہدایت کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے کے چیف آف اسٹاف کے دستخط سے زونل دفاتر کو ایک مراسلہ جاری ہوا ہے، جس میں مشتبہ منی چینجرز اور حوالہ ہنڈی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈالر کی اسمگلنگ روکنے کے لیے اقدامات کا فیصلہ وفاقی وزیر خزانہ کی سربراہی میں اجلاس میں ہوا۔ مراسلے میں کہا گیا کہ ڈالر کی قیمت میں یومیہ بنیادوں پر اتار چڑھائو سے معیشت پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں۔مراسلے کے مطابق کریک ڈائون کی ہفتہ وار رپورٹ ڈائریکٹر ای سی ڈبلیو کو ارسال کی جائے گی، کارروائیوں کی آڑ میں ممکنہ کرپشن کی روک تھام کے لیے زونل ڈائریکٹرز نظر رکھیں گے۔

Recent Posts

یواے ای میں ریڈ الرٹ جاری

دبئی (قدرت روزنامہ) متحدہ امارات میں ایک بار پھر طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کرتے…

43 mins ago

افغانستان نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا

کابل(قدرت روزنامہ)رواں سال جون میں ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ہونے والے آئی سی سی…

48 mins ago

’پشپا2‘ نے ریلیز سے قبل ہی ایک بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) سپرسٹار الو ارجن کی فلم’پشپا2‘ نے ریلیز سے قبل ہی ایک بڑا…

52 mins ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی۔ جیو نیوز…

1 hour ago

ایف بی آر نے 6 لاکھ 6 ہزار 671 ٹیکس نادہندگان کی نشاندہی کرلی، موبائل سمز بند کرنے کا حکم جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ایف بی آر نے ٹیکس چوروں کےخلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے…

1 hour ago

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل…

2 hours ago