کیا گولڈ اسمتھ نے عمران خان کو لندن میں کاروبار کی آفر کی؟ جمائما کا بیان سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے پاکستان تحریک انصاف کے ایکٹوسٹ علی نواز کی ایک ٹوئٹ پر عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کی تردید کا ذکر اپنے پروگرام میں کیا ہے۔علی نواز نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ سے منسوب کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ کی تھی کہ’ طلاق سے قبل میں نے عمران خان کو پیشکش کی تھی کہ اگر تم پاکستان چھوڑ دو تو میں تمہیں لندن میں بہت بڑا بزنس سیٹ کرکے دوں گی اور میرے والد نے بھی کہا تھا کہ میں آپ کو بہت کچھ دوں گا

لیکن عمران خان نے انکار کردیا ‘۔جمائما گولڈ اسمتھ نے اس ٹوئٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا تھا کہ آپ کی معلومات میں اضافے کے لیے بتادوں کہ’ یہ ایک من گھڑت بیانیہ ہے‘۔حامد میر کی ٹوئٹ کوری ٹوئٹ کرتے ہوئے علی نواز نے کہا کہ انہوں نے یہ ٹوئٹ 2017 میں کی تھی جو اسی دن ڈیلیٹ کردی گئی تھی لہٰذا اب اس ٹوئٹ کو اب شیئر کیوں کیا جارہا ہے؟حامد میر کی ٹوئٹ کوری ٹوئٹ کرتے ہوئے علی نواز نے کہا کہ انہوں نے یہ ٹوئٹ 2017 میں کی تھی جو اسی دن ڈیلیٹ کردی گئی تھی لہٰذا اب اس ٹوئٹ کو اب شیئر کیوں کیا جارہا ہے؟