اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنے پسندیدہ اردو ملی نغمے کے بارے میں بتادیا . سوشل میڈیا پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کا بی بی سی کو دیے گئے انٹریو کا ایک کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں وہ اپنے پسندیدہ ملی نغمے کے بارے میں بتارہی ہیں .
دوران انٹریو بی بی سی کی میزبان کی جانب سے جمائما سے فرمائش کی گئی کہ وہ اردو میں کچھ بول کر دکھائیں جس پر جمائما نے کہا ’’پاکستان زندہ باد کافی ہوگا یا پھر آپ چاہتی ہیں میں کچھ زیادہ بولوں‘‘ .
After all the grim news of late .. this will put a smile on your face .. @Jemima_Khan singing in Urdu .. (who does a much better job then I can ever do…) 👏🏼 pic.twitter.com/bw3mNSqVt5
— Emb Hashmi (@EmbJournalist) October 18, 2022
میزبان نے کہا کہ نہیں میں چاہتی ہوں کہ آپ اردو میں کوئی گانا سنائیں . جس پر جمائما گولڈ اسمتھ نے ہنستے ہوئے کہا کہ مجھے اردو بولنے کی زیادہ فکر نہیں البتہ میری آواز کی فکر ہے . جمائما گولڈ اسمتھ نے کہا مجھے آج بھی یاد ہے کہ میں پاکستانی بچوں کے ساتھ ایک ملی نغمہ گایا کرتی تھی . اور پھر انہوں نے مشہور ملی نغمہ ’’آؤ بچوں سیر کرائیں تم کو پاکستان کی جس کی خاطر ہم نے دی قربانی لاکھوں جان کی‘‘، گاکر سنایا .
جمائما کی پاکستانی ملی نغمہ گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی اور صارفین کی جانب سے اس کلپ پر زبردست تبصرے کے جارہے ہیں اور جمائما کی اردو کی بھی تعریف کی جارہی ہے .