چیف الیکشن کمشنر کے جعلی اکاؤنٹس، الیکشن کمیشن کا ڈی جی ایف آئی اے کو خط

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف الیکشن کمشنر کے نام سے فیک سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) رائے طاہر کو خط لکھا ہے۔خط میں الیکشن کمیشن نے چیف الیکشن کمشنر سے منسوب جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔الیکشن کمیشن نے خط میں لکھا کہ فیک سوشل میڈیا اکائونٹس پر غلط معلومات پھیلائی جارہی ہیں، چیف الیکشن کمشنر سے منسوب تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس فیک ہیں۔
خط میں مزید لکھا گیا کہ فیک سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی کر کے آگاہ کیا جائے۔چیف الیکشن کمشنر کا کوئی سوشل میڈیا اکاؤنٹ نہیں، ترجمان ای سی پیگزشتہ روز ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا کوئی سوشل میڈیا اکاؤنٹ نہیں ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ فیک سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر یقین نہ کریں کیونکہ چیف الیکشن کمشنر کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے۔ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنرکے نام کا اکاؤنٹ بناکر جھوٹ اور پروپیگنڈہ پھیلایا جا رہا ہے، یہ سب جعلی اکاؤنٹس ہیں۔
یاد رہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس استعمال کیے جانے لگے۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی نا اہلی کے بعد سوشل میڈیا پر چیف الیکشن کمشنر کیخلاف متعدد جعلی اکاؤنٹس وائرل ہو رہے ہیں۔
واضح رہے کہ دو روز قبل چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں 5 سال کے لیے نااہل قرار دیا تھا۔پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کے فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہیں قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کے گھر کا ملازم قرار دیا گیا۔

Recent Posts

مداح نے درفشاں سلیم کو بوسہ دے دیا، ویڈیو وائرل

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی خوبرو اداکارہ درفشاں سلیم کو تقریب کے دوران…

2 mins ago

انگلینڈ کے کتنے شہروں کے میئر مسلمان ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انگلینڈ کی ریکلیم پارٹی کے لیڈر لارنس (لوزا) فاکس نے سوشل میڈیا…

19 mins ago

سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور اسحاق ڈار کے درمیان ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے نائب وزیراعظم اور…

23 mins ago

پاک سعودی سرمایہ کاری کانفرنس آج سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تین روزہ پاک سعودی سرمایہ کاری کانفرنس آج سے اسلام آباد میں…

33 mins ago

کمزور نظر والوں کیلئے سوئی میں دھاگہ ڈالنے کا انتہائی آسان طریقہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اگر آپ کی نظریں کمزور ہیں تو آپ کو بھی سوئی میں…

37 mins ago

سی ایس ایس کے نتائج کا اعلان ، 13 ہزار امیدواروں میں سے 401 کامیاب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس) امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان…

47 mins ago