انسٹاگرام پر سب سے زیادہ مقبول ہونے والی تصویر کون سی ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انسٹاگرام، ایک ایسا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے جہاں ہر روز متعدد لوگ اس ایپلیکیشن کو جوائن کرتے ہیں۔ایک اندازے کے مطابق لاکھوں کی تعداد میں دنیا بھر سے لوگ اس سوشل میڈیا ایپلیکیشن کو استعمال کرتے ہیں اور یہ سب سے زیادہ پسند کی جانے والا پلیٹ فارم بھی تصور کیا جاتا ہے۔

اس پلیٹ فارم پر اب تک دنیا بھر سے لاکھوں افراد نے اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے ڈھیروں تصاویر شیئر کی ہیں لیکن ان میں سے صرف ایک تصویر ایسی ہے جو کہ اب تک کی سب سے زیادہ مقبول ہونے والی تصویر ہے۔

انسٹاگرام پر سب سے زیادہ مقبول ہونے والی تصویر ایک انڈے کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Eugene | #EggGang (@world_record_egg)


اس انڈے کی تصویر ’ورلڈ ریکارڈ ایگ‘ نامی ہینڈل سے 2019 میں پوسٹ کی گئی تھی جس کا مقصد بھی زیادہ لائیکس حاصل کرنا تھا اور اس صارف نے تصویر کے کیپشن میں عالمی ریکارڈ قائم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

اس بار فوٹو گرافی کے عالمی دن کےموقع پر اس انڈے کی تصویر نے 55 ملین (5 کروڑ 50 لاکھ) سے زائد لائیکس حاصل کرلئے ہیں۔

انسٹاگرام پر 10 پسندیدہ تصاویر میں گلوکارہ آریانا گرینڈے سمیت بیلی ایلش اور اسٹار فٹبالر لیونل میسی بھی شامل ہیں لیکن ایک انڈے کی تصویر ان سب پر بھاری ہے۔