کابل :ہوائی اڈے پر افراتفری، امریکی فوج نے لوگوں کو نکالنے کا آپریشن شروع کردیا

کابل(قدرت روزنامہ)کابل کے ہوائی اڈے پر افراتفری کے باعث امریکی فوج نے لوگوں کو نکالنے کا آپریشن دوبارہ شروع کردیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کابل ایئرپورٹ پر 10 ہزار کے قریب لوگ ویزوں اور دستاویزات کے ساتھ موجود ہیں، طالبان اورغیرملکی فورسز کی جانب سے لوگوں کو ہٹانے کیلئے وقفے وقفے سےہوائی فائرنگ کی جارہی ہے۔غیر ملکی میڈیا نے مزید بتایا ہے کہ امریکی فوج نے لوگوں کو نکالنےکیلئے آپریشن دوبارہ شروع کردیا ہے، امیکی فوج نے ہوٹل میں پھنسے 189 امریکیوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔