وزیراعظم دو روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم محمد شہباز شریف دو روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے.زیر اعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے کے لیے سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں .
دارلحکومت ریاض میں اپنے قیام کے دوران وزیراعظم سعودی ولی عہد سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی شعبے میں کثیر جہتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور دیرینہ برادرانہ تعلقات میں مزید بہتری کے حوالے سے مشاورت کریں گے .

وزیراعظم سعودی فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو سمٹ میں بھی شرکت کریں گے .

. .

متعلقہ خبریں