ملک کو بحران سے نکالنے کا طریقہ صرف الیکشن ہیں، اسد عمر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک کو بحران سے نکالنے کا طریقہ صرف الیکشن ہیں اور حکومت سے الیکشن پر مذاکرات کےلیے تیارہیں . تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ میرےخیال میں کوئی شہری یہ نہیں سمجھتاکہ پاکستان آج حقیقی طور پر آزادہے .


انہوں نے کہا کہ حقیقی آزادی کے لئے عمران خان کی قیادت میں لانگ مارچ کا آغاز لبرٹی چوک سے ہورہا ہے جبکہ 4نومبرسےجلسےاورجلسوں کا سلسلہ شروع ہوگا جس کے تحت اگلے جمعہ،ہ فتہ اور اتوار کو ملکی تاریخ کے بڑے اجتماع ہوں گے .
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ الیکشن کرواؤ اور فیصلہ عوام کو کرنے دو . اس موقع پر سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ آج حقیقی آزادی مارچ کا حصہ نہیں بنتے تو پھر ہم سے گلہ نہیں ہونا چاہئے اور اگر نظام بدلنا چاہتے ہیں تو اپنے بچوں کے لیے باہر نکلیں .
انہوں نے بتایا کہ اب سے کچھ دیر بعد عمران خان زمان پارک سے نکل کرلبرٹی چوک میں ہوں گے، پاکستان بالخصوص لاہور کے عوام حقیقی آزادی مارچ کےلیےنکلیں .

. .

متعلقہ خبریں