PTI سے نہیں،ن لیگ سے مزید استعفے آئینگے: فواد چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے سوشل میڈیا کے فوکل پرسن احمد جواد نے استعفیٰ دے دیا، پی ٹی آئی سے نہیں، بلکہ ن لیگ سے مزید استعفے آئیں گے۔یہ بات انہوں نے دیگر پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ تھوڑی دیر پہلے جن ایم پی ایز کے نام دیے گئے تھے، تینوں نے بیان دیا ہے کہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ ہم تحریکِ انصاف چھوڑیں۔انہوں نے کہا کہ پرسوں کہا گیا کہ شیخ رشید لانگ مارچ میں شریک نہیں ہوں گے، آج یہ کہہ دیا گیا، اس وقت پی ٹی آئی کو وہ طبقہ چھوڑ سکتا ہے، جس نے آگے سیاست نہیں کرنی۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جس نے سیاسی خودکشی کرنی ہے وہ عمران خان کو چھوڑے گا، اس کے علاوہ کون چھوڑے گا یا پھر ریٹ بہت ہائی ہو گا جو علیحدہ بات ہے۔سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے یہ بھی کہا ہے کہ پوری پارٹی عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، لوگ اس سے جڑ رہے ہیں۔
لانگ مارچ کا آج سے آغاز
واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف نے آج اسلام آباد کے لیے لبرٹی چوک لاہور سے اپنے لانگ مارچ کا آغاز کر دیا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اس لانگ مارچ کی قیادت کر رہے ہیں۔

Recent Posts

انگلینڈ کے کتنے شہروں کے میئر مسلمان ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انگلینڈ کی ریکلیم پارٹی کے لیڈر لارنس (لوزا) فاکس نے سوشل میڈیا…

9 mins ago

سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور اسحاق ڈار کے درمیان ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے نائب وزیراعظم اور…

13 mins ago

پاک سعودی سرمایہ کاری کانفرنس آج سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تین روزہ پاک سعودی سرمایہ کاری کانفرنس آج سے اسلام آباد میں…

24 mins ago

کمزور نظر والوں کیلئے سوئی میں دھاگہ ڈالنے کا انتہائی آسان طریقہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اگر آپ کی نظریں کمزور ہیں تو آپ کو بھی سوئی میں…

27 mins ago

سی ایس ایس کے نتائج کا اعلان ، 13 ہزار امیدواروں میں سے 401 کامیاب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس) امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان…

38 mins ago

پی ٹی آئی سے بامقصد مذاکرات کا ماحول بنتا ہے تو خوش آمدید کہیں گے، مولانا فضل الرحمان

ٹھٹھہ(قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا…

42 mins ago