لاہور (قدرت روزنامہ)ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ کوئی بھی ہمارا لانگ مارچ نقب لگا کر ڈی فیوز نہیں کرسکتا . مری روڈ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ اگلی جمعرات یا جمعہ کو راولپنڈی میں عمران خان کا استقبال کریں گے .
انہوں نے مزید کہا کہ لانگ مارچ کالے انگریزوں سے نجات دلانے کے لیے ہے . ایک سوال کے جواب میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ فیصل واوڈا کی طرح کے آئٹم سانگ سنائی دیں گے .