سعودیہ میں نمازیوں کی بے احتیاطی نے درجنوں مساجد بند کروا دیں

ریاض(قدرت روزنامہ) سعودی عرب کی مساجد میں نمازیوں کی بے احتیاطی کی وجہ سے کورونا پھیلاوٴ کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے . گزشتہ روز بھی درجنوں نمازیوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعدمختلف علاقوں میں واقع چھ مساجد بند کر دی گئی ہیں .

وزارت اسلامی امور، دعوت و رہنمائی کے مطابق گزشتہ 153 روز کے دوران کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد اب تک1,796 سے زائد مساجد بند کرا دی گئی ہیں جن میں سے1,775 سے زائد کو سینیٹائزیشن کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا ہے . تازہ ترین کیسز کے بعد بند کرائی گئی مساجد کا تعلق مملکت کے مختلف ریجنز سے ہے . جبکہ عارضی طور پر بند کی گئی متعدد مساجد کو گزشتہ روز سینیٹائزیشن کے بعد کھول دیا گیا ہے . گزشتہ دو روز کے دوران جن مساجد کو سینیٹائزیشن کے بعد نمازیوں کے لیے دوبارہ کھولا گیا ہے ، ان میں سے 2مساجدقصیم ریجن،2 الشرقیہ ریجن اور ایک ایک کا تعلق جازان اور عسیر ریجن میں واقع ہیں . وزارت اسلامی کی جانب سے ٹویٹر اکاوٴنٹ پر تمام نمازیوں سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر کوئی بھی نمازی اپنے اندر کرونا وائرس کی کوئی علامت محسوس کرے تو کرونا ٹیسٹ کے بغیر مسجد جانے سے گریز کرے . نمازیوں کے کورونا میں مبتلا پائے جانے پر لوگوں کی سلامتی کی خاطر مساجد بند کرکے انہیں وائرس سے محفوظ کرنے کے بعد دوبارہ کھولا جاتا رہا ہے . جب تک یہ یقین نہیں ہوجائے کہ وہ کرونا میں مبتلا نہیں ہے وہ گھر پر ہی نماز ادا کرتا رہے . چہرہ ماسک سے ڈھانپے رکھیں، جائے نماز گھر سے ہی لائیں، مساجد میں ڈسپوزیبل جائے نماز کی سہولت بھی فراہم کر دی گئی ہے . دیگر نمازیوں سے محفوظ فاصلہ رکھیں . وزارت اسلامی امور نے مزید کہا کہ ’اس حوالے سے لاپروائی برتنے کا نتیجہ دیگر نمازیوں کو خطرات سے دوچار کرنے کی صورت میں برآمد ہوگا . سب لوگ یہ بات مدنظر رکھیں کہ حفاظتی تدابیر کی پابندی دینی فریضہ اور شہری عمل ہے‘ . نمازیوں سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر کسی مسجد میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد میں کوتاہی نظر آئے تو پہلی فرصت میں 1933 پر رابطہ کرکے مطلع کردیں . . .

متعلقہ خبریں