ایپل نے سیٹلائٹ کمیونی کیشن آلات پر کام شروع کردیا

سان فرانسسکو(قدرت روزنامہ) ایپل کمپنی نے سیٹلائٹ کمیونکیشن میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے اسمارٹ فون کے لیے پیٹنٹ حاصل کرلی ہے جس کےتحت وہ عام سیل فون نیٹ ورک کے ساتھ ساتھ سیٹلائٹ فون سےبھی جڑسکیں گے۔
ٹیکنالوجی کےبعض تجزیہ نگاروں کےمطابق ایپل کمپنی نے سات اکتوبرکو ایک حقِ ملکیت (پیٹنٹ) حاصل کیا ہے جس میں غیرارضی مواصلات کو ارضیاتی مواصلات کی طرح استعمال کرنا ہے۔ اس سےثابت ہوتا ہے کہ ایپل کےاگلے آئی فون سٹلائٹ روابط کے حامل ہوسکتےہیں۔ پیٹنٹ کے مطابق یہ روابط وہ براہِ راست بھی ہوسکتے ہیں۔
پیٹنٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایپل کے اگلے آلات میں ایسے ٹرانسمیٹر اور ریسیور ہوں گے جو زمینی نیٹ ورک کی طرح سیٹلائٹ سے رابطہ کرسکیں گے۔تاہم اس پیٹنٹ کی دیگرتفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

Recent Posts

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویسٹ انڈین کھلاڑی پر 5 سال کی پابندی عائد کردی

دبئی (قدرت روزنامہ) آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ’ڈیوون تھامس‘ پر 5…

33 mins ago

نان بائی ایسوسی ایشن نے 8 مئی کو شٹر ڈاؤن کا اعلان کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)نان بائی ایسوسی ایشن نے 8 مئی کو پنجاب اور خیبر پختونخوا میں شٹر…

59 mins ago

’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ کے لیے کپل شرما اور سنیل گروور کتنا معاوضہ لے رہے ہیں؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)6سال قبل آسٹریلیا میں کامیاب شوز کرنے کے بعد واپس بھارت آتے ہوئے کامیڈین…

1 hour ago

8 لاکھ سے زیادہ پاسپورٹس کی پرنٹنگ التوا کا شکار، فنڈز جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزرات خزانہ نے پاسپورٹ کا موجودہ بیک لاگ ختم کرنے کےلئے فنڈز…

2 hours ago

گندم خریداری: حافظ نعیم کا وزیراعلیٰ ہاوس پنجاب کے گھیراو کا اعلان، جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ

لاہور(قدرت روزنامہ ) جماعت اسلامی نے گندم کی خریداری نہ کئے جانے کے خلاف تحریک…

2 hours ago

اسلام آباد میں آٹے کا تھیلا سستا ہوگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں‌…

2 hours ago