ڈالر مزید سستا ہو گیا

کراچی (قدرت روزنامہ)امریکی ڈالر کسی روز مہنگا ہوتے ہوتے اچانک سستا ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے اس کی قدر عدم استحکام کا شکار ہے . آج صبح کاروبار کے آغاز میں ڈالر معمولی مہنگا ہونے کے بعد ایک بار پھر سستا ہونے لگا .


انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 87 پیسے سستا ہونے کے بعد 220 روپے 60 پیسے کا ہو گیا ہے . گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 222 روپے 47 پیسے پر بند ہوا تھا .
اسٹاک ایکسچینج میں مثبت آغاز
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے . پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 113 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 41253 ہو گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں