امریکی ڈالر نے پھر روپے کو پیچھے چھوڑدیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)تیسرے کاروباری روز کے آغاز میں امریکی ڈالر کی قدرو قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ آج صبح کاروبار کے آغاز پر ہی انٹر بینک میں ڈالر مہنگا ہو گیا ، انٹر بینک میں 15 پیسے اضافے کے بعد ایک امریکی ڈالر 220 روپے 80 پیسے کا ہو گیا ہے۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں45پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس سے ڈالر کی قیمت فروخت 220.80روپے سے بڑھ کر221.25روپے ہو گئی جبکہ50پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت فروخت 227روپے سے گھٹ کر226.50روپے پر آ گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدرمیں3روپے کا اضافہ ریکارڈ کی گیا جس سے یوروکی قیمت فروخت 230.30روپے سے بڑھ کر233.30روپے پر جا پہنچی اسی طرح 3.10روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت 266.60روپے سے بڑھ کر269.70روپے پر جا پہنچی ۔دوسری جانب ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میںاضافہ ہوگیا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق منگل کو ایک تولہ سونے کی قیمت1100روپے کے اضافے سے1لاکھ51ہزار100روپے ہو گئی اسی طرح 944روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ29ہزار544روپے پر جا پہنچی جبکہ13ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1653ڈالر ہو گیا

Recent Posts

ٹرانسپورٹروں کے مسائل سن لیے، وزیراعلیٰ سے بات کرکے جلد حل کریں گے، ضیا لانگو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو کی قیادت میں حکومتی وفد نے احتجاج پر بیٹھے…

19 mins ago

کچھی کی حالیہ لیویز بھرتیوں کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے، نیشنل یوتھ فورم

بولان(قدرت روزنامہ)نیشنل یوتھ فورم کچھی کے مرکزی چیئرمین رئیس فرحان جمالی، ٹکری محمد صلاح جتوئی،…

25 mins ago

بلوچستان میں کارخانے لگائے جائیں، حکومت تاجروں کے منہ سے نوالہ نہ چھینے، مرکزی انجمن تاجران

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ نے کہا ہے کہ حکومت تاجروں…

34 mins ago

بیوٹمز میں اساتذہ کی گرفتاری غیر آئینی ہے، جلد رہا کیا جائے، بساک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بیوٹمز کوئٹہ سے بلوچ اساتذہ کی غیر آئینی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت…

39 mins ago

سولر سسٹم لگانے پر ٹیکس کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، زمیندارایکشن کمیٹی

لورالائی(قدرت روزنامہ)زمیندار ایکشن کمیٹی لورالائی، زمیندار ایسوسی ایشن لورالائی کے صدر ملک عصمت کدیزئی، جنرل…

48 mins ago

نیشنل پارٹی مزدوروں، کسانوں اور چرواہوں کے مفادات کی محافظ ہے، ڈاکٹر مالک

تربت(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی ضلع کیچ کے زیر اہتمام یکم مئی کو یوم مزدورکی مناسبت سے…

54 mins ago