اشتعال انگیز تقریرکیسز؛ فاروق ستار، وسیم اختر، خواجہ اظہار، عامر خان سمیت 6 ملزمان بری

کراچی(قدرت روزنامہ) عدالت نے ایم کیو ایم رہنماؤں کیخلاف اشتعال انگیز تقریر میں سہولتکاری کے 3 مقدمات میں بریت کی درخواستیں منظور کرلیں۔ کراچی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک نے ایم کیو ایم رہنماؤں کیخلاف اشتعال انگیز تقریر میں سہولتکاری کے 3 مقدمات کا فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے ملزمان کی جانب سے دائر بریت کی درخواستیں منظور کرلیں اور ایم کیو ایم رہنماؤں کو بری کردیا۔ملزمان میں ڈاکٹر فاروق ستار، وسیم اختر، خواجہ اظہار الحسن، عامر خان، رؤف صدیقی، قمر منصورسمیت دیگر شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان کیخلاف ملیر سٹی، سچل اور بریگیڈ تھانوں میں مقدمات درج تھے۔ ملزمان پر بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقریر میں سہولتکاری کا الزام تھا۔

Recent Posts

جے یو آئی کو کراچی میں جلسے کی اجازت نہیں ملی

کراچی (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کو کراچی میں جلسے کی اجازت نہیں…

2 mins ago

موبائل سمز بلاک کرنے کیلیے ایف بی آر کے مراسلے کا جائزہ لیکر فیصلہ کرینگے، پی ٹی اے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی طرف…

15 mins ago

گندم کی خریداری، حافظ نعیم کا وزیراعلیٰ ہاؤس پنجاب کے گھیراؤ کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ) جماعت اسلامی نے گندم کی خریداری نہ کیے جانے کے خلاف تحریک چلانے…

31 mins ago

ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی، 17.3 فیصد ہوگئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں گزشتہ ماہ اپریل کے دوران مہنگائی میں اضافے کی شرح…

42 mins ago

پاکستان کسی غیر ملکی حکومت کو اڈے فراہم نہیں کرے گا، دفتر خارجہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کسی ملک کے خلاف…

55 mins ago

آصف زرداری پیپلزپارٹی کی صدارت سے مستعفی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت…

1 hour ago