اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول تبدیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے . اس حوالے سے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ 31 دسمبر کو ہوگی .

الیکشن کمیشن نے پولنگ شیڈول میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے .
خیال رہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا عمل شروع ہو گیا ہے جس کے تحت امید وار 11 نومبر تک کاغذات نامزدگی حاصل کر سکیں گے . کاغذات نامزدگی 7 سے 11 نومبر تک جمع کرائے جا سکیں گے جبکہ وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی الیکشن کیلئےپولنگ 31 دسمبر کو ہوگی جو کہ 24 دسمبر کو ہونی تھی .
الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسر وں کے دفاتر کی تفصیلات جاری کر دیں ،کاغذات وصولی اور جمع کرانے کا کام یونین کونسل دفاتر میں ہو گا .
بلوچستان کے 32 اضلاع میں مخصوص نشستوں پر انتخابات:
دوسری جانب صوبائی الیکشن کمشنر نے بلوچستان کے 32 اضلاع میں مخصوص نشستوں پر انتخاب کےشیڈول کا اعلان کردیا ہے جس کےلئے خواتین، مزدور، کسان اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کیلئے سات نومبر کو کاغذاتِ نامزدگی وصول کئے جائیں گے .
کاغذات نامزدگی سات سے 9 نومبر تک وصول کئے جائیں گے جبکہ امیدواروں کی ابتدائی فہرست دس نومبر کو جاری ہوگی اور مخصوص نشتوں پر انتخاب لڑنے والوں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 11 سے 14 نومبر تک ہوگی کاغذات نامزدگی مسترد یا منظور ہونے کے خلاف اپیل پندرہ سے سترہ نومبر تک دائر کی جاسکتی ہیں جس پر اپیلٹ اتھارٹی بائیس نومبر تک فیصلے کرے گی جس کے بعد امیدوار کی حتمی فہرست انتخابات نشانات 25 نومبر کا الاٹ ہونگے .
بلوچستان کے 32 اضلاع کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 14دسمبر کو ہوگی اور مخصوص نشستوں پر انتخاب مکمل ہونے کے بعد یونین کونسل، مونسپل کارپوریشن کے چیئرمینوں اور وائس چیرمین کا انتخاب ہوگا .

. .

متعلقہ خبریں