اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول تبدیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے۔اس حوالے سے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ 31 دسمبر کو ہوگی۔الیکشن کمیشن نے پولنگ شیڈول میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
خیال رہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا عمل شروع ہو گیا ہے جس کے تحت امید وار 11 نومبر تک کاغذات نامزدگی حاصل کر سکیں گے۔کاغذات نامزدگی 7 سے 11 نومبر تک جمع کرائے جا سکیں گے جبکہ وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی الیکشن کیلئےپولنگ 31 دسمبر کو ہوگی جو کہ 24 دسمبر کو ہونی تھی۔
الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسر وں کے دفاتر کی تفصیلات جاری کر دیں ،کاغذات وصولی اور جمع کرانے کا کام یونین کونسل دفاتر میں ہو گا۔
بلوچستان کے 32 اضلاع میں مخصوص نشستوں پر انتخابات:
دوسری جانب صوبائی الیکشن کمشنر نے بلوچستان کے 32 اضلاع میں مخصوص نشستوں پر انتخاب کےشیڈول کا اعلان کردیا ہے جس کےلئے خواتین، مزدور، کسان اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کیلئے سات نومبر کو کاغذاتِ نامزدگی وصول کئے جائیں گے۔
کاغذات نامزدگی سات سے 9 نومبر تک وصول کئے جائیں گے جبکہ امیدواروں کی ابتدائی فہرست دس نومبر کو جاری ہوگی اور مخصوص نشتوں پر انتخاب لڑنے والوں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 11 سے 14 نومبر تک ہوگی کاغذات نامزدگی مسترد یا منظور ہونے کے خلاف اپیل پندرہ سے سترہ نومبر تک دائر کی جاسکتی ہیں جس پر اپیلٹ اتھارٹی بائیس نومبر تک فیصلے کرے گی جس کے بعد امیدوار کی حتمی فہرست انتخابات نشانات 25 نومبر کا الاٹ ہونگے۔
بلوچستان کے 32 اضلاع کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 14دسمبر کو ہوگی اور مخصوص نشستوں پر انتخاب مکمل ہونے کے بعد یونین کونسل، مونسپل کارپوریشن کے چیئرمینوں اور وائس چیرمین کا انتخاب ہوگا۔

Recent Posts

ٹرانسپورٹروں کے مسائل سن لیے، وزیراعلیٰ سے بات کرکے جلد حل کریں گے، ضیا لانگو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو کی قیادت میں حکومتی وفد نے احتجاج پر بیٹھے…

8 mins ago

کچھی کی حالیہ لیویز بھرتیوں کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے، نیشنل یوتھ فورم

بولان(قدرت روزنامہ)نیشنل یوتھ فورم کچھی کے مرکزی چیئرمین رئیس فرحان جمالی، ٹکری محمد صلاح جتوئی،…

15 mins ago

بلوچستان میں کارخانے لگائے جائیں، حکومت تاجروں کے منہ سے نوالہ نہ چھینے، مرکزی انجمن تاجران

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ نے کہا ہے کہ حکومت تاجروں…

23 mins ago

بیوٹمز میں اساتذہ کی گرفتاری غیر آئینی ہے، جلد رہا کیا جائے، بساک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بیوٹمز کوئٹہ سے بلوچ اساتذہ کی غیر آئینی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت…

29 mins ago

سولر سسٹم لگانے پر ٹیکس کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، زمیندارایکشن کمیٹی

لورالائی(قدرت روزنامہ)زمیندار ایکشن کمیٹی لورالائی، زمیندار ایسوسی ایشن لورالائی کے صدر ملک عصمت کدیزئی، جنرل…

38 mins ago

نیشنل پارٹی مزدوروں، کسانوں اور چرواہوں کے مفادات کی محافظ ہے، ڈاکٹر مالک

تربت(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی ضلع کیچ کے زیر اہتمام یکم مئی کو یوم مزدورکی مناسبت سے…

44 mins ago