بارش اور برفباری کا الرٹ جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک کے مختلف حصوں میں جمعہ سے مغربی ہواؤں کا سسٹم اثر انداز ہوسکتا ہے جس سے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ (آج) جمعہ شام یا رات ملک میں داخل ہو سکتا ہے

اور 7 نومبر تک مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک پر اثرانداز رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کی شام سے7 نومبر کے دوران چترال، دیر، سوات، گلگت اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،پہاڑوں پر برفباری اور چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔حکام محکمہ موسمیات کے مطابق 5 سے 6 نومبر کے دوران دیر سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کشمیر، مری اور دیگرمقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے، اسی کے ساتھ 6 نومبر کی شام یا رات سے 7 نومبر کے دوران کوئٹہ اور ژوب میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارکھان، چمن، پشین اور دیگرمقامات پربھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ درمیانی اور ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ کراچی، جیکب آباد، سکھر، شہیدبینظیرآباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔اس دوران بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں دن کا درجہ حرارت 5 سے7 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم ہونے کا امکان ہے ،ملک کے جنوبی حصے میں بھی درجہ حرارت 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ کم ہو سکتا ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بارش کاسلسلہ ختم ہونیکے ساتھ بلوچستان سمیت ملک کے بالائی علاقے سردی کی لپیٹ میں آجائیں گے، تیز بارش کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی بڑھ سکتا ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ بارش گندم کی فصل کی بوائی کیلئے فائدہ مند رہے گی ،چاول کی کٹائی والے علاقے متاثر ہونے کا خدشہ ہے اور ساتھ ہی محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت بھی کی ۔

Recent Posts

پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے تاریخ رقم کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے ایک اور اعزاز اپنے…

1 min ago

مجھے اور محمد عامر کو بابر اعظم سے کوئی مسئلہ نہیں، عماد وسیم

لاہور(قدرت روزنامہ)آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا ہے کہ انہیں اور محمد عامر کو کپتان…

4 mins ago

انوشکا شرما بیٹے کی پیدائش کے بعد پہلی بار منظرِ عام پر

بنگلورو(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اسٹار اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی…

10 mins ago

پی ایس ایل 2025؛ پلئینگ کنڈیشنز میں تبدیلی پر غور شروع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شائقین کرکٹ جنون اور کھیل سے لگاؤ بڑھانے کیلئے پاکستان سپر لیگ…

19 mins ago

راولپنڈی سے چوری سرکاری ویگو سمیت 7 مسروقہ گاڑیاں برآمد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)راولپنڈی کے تھانہ نیو ٹاؤن کی پولیس نے ڈی بلاک سٹلائیٹ ٹاؤن…

31 mins ago

پولیس اہلکار کے بھائی کی شادی میں فائرنگ سے مہمان جاں بحق

کراچی(قدرت روزنامہ)لیاری کے علاقے میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ کی زد میں آکر…

39 mins ago