ویرات کوہلی کی جعلی فیلڈنگ کی شکایت کی تھی، کوچ بنگلادیش ٹیم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بنگلادیش ٹیم کے کوچ سری رام شری دھرم نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ میں جعلی فیلڈنگ کی ویرات کوہلی کی شکایت کی تھی۔سری رام شری دھرم نے ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فیک فیلڈنگ کی چوتھے امپائر سے بات کی تھی، وہ فیلڈ امپائر کی کال تھی جو اس نے نہیں دی، اب اس کی کوئی شکایت نہیں۔
بنگلادیش کے کوچ نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ جیتنے کا بہترین موقع ملا تھا، 5 رن سے ہارنا مایوس کن ہے۔
سری رام شری دھرم نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے 5 رن سے شکست ہوئی، اس کا قصور وار کسی کو قرار نہیں دیا جاسکتا، ٹیم کی کارکردگی سے خوش ہوں۔
ورلڈ کپ کے آخری میچ سے متعلق انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک خطرناک ٹیم ہے اور وہ کس طرح چیلنج دیتی ہے ہمیں اس کا علم ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف میچ میں اپنا بیسٹ دینے کی کوشش کریں گے۔
بنگلادیشی کوچ نے کہا کہ ٹیم نے 2 میچ جیتے ہیں، جو ورلڈ کپ میں پہلے کبھی نہیں جیتے۔
انہوں نے کہا کہ سیمی فائنل میں پہنچنا ہمارے ہاتھ میں نہیں کیونکہ دوسری ٹیموں کے نتیجے کا بہت عمل دخل ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان کل میچ ایڈیلیڈ میں شیڈول ہے۔