چین اور سعودی عرب 13 ارب ڈالرز کا پیکج فراہم کریں گے، وزیر خزانہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین اور سعودی عرب پاکستان کو 13 ارب ڈالرز کا پیکج فراہم کریں گے، دونوں ممالک جون 2023 تک پاکستان کی مالی ضروریات کا خیال رکھیں گے۔ان خیالات کا اظہار وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
ان کا کہنا ہے کہ چین اور سعودی عرب نے پاکستان کو 13 ارب ڈالر کا پیکج فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔
وزیر خزانہ نے میڈیا کو بتایا کہ موجودہ مالی سال چین قرضے رول اوور کرنے سمیت 8.8 ارب ڈالرز کی معاونت کرے گا جبکہ 3.3 ارب ڈالرز کے کمرشل قرضے بھی فراہم کرے گا۔
اسحاق ڈار نے بتایا کہ سعودی عرب کی جانب سے 4.2 ارب ڈالر کی اضافی رقم فراہم کرنے کا امکان ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب کی جانب سے فراہم کی جانے والی اضافی رقم میں 3 ارب ڈالرز کے اضافی ذخائر اور موخر ادائیگی پر تیل کی سہولت شامل ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب گوادر میں پیٹرو کیمیکل کمپلیکس تعمیر کرے گا جبکہ چین نے ایم ایل ون اور کراچی سرکلر ریلوے پر کام جلد شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
وزیرخزانہ نے بتایا کہ دونوں ممالک جون 2023 تک پاکستان کی مالی ضروریات کا خیال رکھیں گے۔

Recent Posts

انتخابی دھاندلی: مولانا فضل الرحمٰن کا 9 مئی کو اگلا لائحہ عمل دینے کا اعلان

پشاور(قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ملک کو جعلی…

2 hours ago

موٹروے پولیس اہلکار کی بکری لے جانے کی ویڈیو وائرل، معاملہ حل ہوگیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)فتح جنگ کے قریب حفاظتی باڑ کے اندر سے موٹروے پولیس اہلکار کی بکری…

2 hours ago

بھارت؛ اترپردیش میں ٹاپ کرنے والی طالبہ شکل و صورت پر ٹرولنگ کا شکار

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارتی ریاست اترپردیش میں ہائی اسکول بورڈ کے 55 لاکھ طلبا میں ٹاپ…

2 hours ago

میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہونے پر کئی گھروں میں طلاقیں ہو سکتی ہیں: متھیرا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی بے باک اداکارہ و میزبان متھیرا نے خبردار…

3 hours ago

پاکپتن، پولیس کی جانب سے مقتول قرار دی گئی بچی 3 سال بعد گھر پہنچ گئی

پاکپتن(قدرت روزنامہ)پولیس کی جانب سے 3 سال قبل مقتول قرار دی گئی بچی واپس مل…

3 hours ago

جعلی دستاویزات پر سعودی عرب جانے کی کوشش کرنے والے افغان باشندے گرفتار

فیصل آباد (قدرت روزنامہ)ایف آئی اے امیگریشن نے فیصل آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے…

3 hours ago