وفاق کا بلوچستان، سندھ میں گیس لوڈ مینجمنٹ پلان پر عملدرآمد کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوئی سدرن گیس کمپنی کے سپلائی سسٹم میں سالانہ 10فیصد گیس کی کمی کے باعث وفاقی حکومت نے بلوچستان اور سندھ میں بھی گیس لوڈ مینجمنٹ پلان پر عملدرآمد کا فیصلہ کرلیا، صوبے کے 15اضلاع میں صرف تین وقت کھانا پکانے کے لیے گیس دستیاب ہونے کا خدشہ ہے۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام نے بتایا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی اس وقت بلوچستان کے 15اضلاع کو گیس فراہم کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبے میں گیس کی طلب 250 سے 260 ایم ایم سی ایف ڈی ہے جبکہ رسد 200 سے 210 ایم ایم سی ایف ڈی کے درمیان ہے۔
حکام نے بتایا کہ ملک میں قدرتی گیس فراہم کرنے والی فیلڈز سے سوئی سدرن گیس کمپنی کے سسٹم میں اوسط 10فیصد کمی واقعہ ہورہی ہے جس سے سسٹم میں گیس کی کمی ہونے کے باعث سندھ اور بلوچستان کے صارفین کو ڈیمانڈ کے مطابق گیس فراہم کرنے میں مشکلات درپیش ہیں۔
حکام کے مطابق گیس کی کمی کے باوجود بلوچستان کو گیس فراہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی حکومت پاکستان کی جانب سے منظور کردہ گیس لوڈ مینجمنٹ پلان پر عملدرآمد کیا جائے گا۔
سوئی گیس حکام نے بتایا کہ بلوچستان میں گزشتہ ایک سال کے دوران گیس لیکج کے باعث حادثات میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 30 زخمی ہوئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ بلوچستان میں سوئی سدرن گیس کے گھریلو صارفین کی تعداد 3 لاکھ 3 ہزار 702 جبکہ کمرشل صارفین کی تعداد 2 ہزار 7 سو 79 ہے جبکہ 77 ہزار 103صارفین کے ذمے 44 کروڑ 40 لاکھ روپے واجبات ہیں۔

Recent Posts

سشانت سنگھ کی موت کی فوری تحقیقات کیلئے بہن نے آن لائن مہم شروع کردی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی بہن شویتا سنگھ نے ایک آن…

3 mins ago

ماڈلنگ انڈسٹری میں جو کچھ کرنا تھا وہ کرلیا ہے، کترینہ کیف

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ میں نے محسوس کیا کہ…

3 mins ago

پنجاب حکومت کسانوں کو سبسڈی دینے کے معاملے پر تجاویز طے نہ کر سکی

پنجاب حکومت چھوٹے کسانوں کو سبسڈی دینے کے معاملے پر تجاویز طے نہ کر سکی۔ذرائع…

14 mins ago

متھیرا نے سلمان خان کیساتھ تصویر نہ لینے کی وجہ بتا دی

کراچی (قدرت روزنامہ) ماڈل و میزبان متھیرا نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بالی…

24 mins ago

بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے کوئی…

28 mins ago

شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کی ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات

دبئی(قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سابق گورنر…

34 mins ago