اسلام آباد انتظامیہ کی پی ٹی آئی کی جلسے کیلئے درخواست خارج کرنے کی استدعا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو جلسے اور دھرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی۔
اسلام آباد کے ایڈووکیٹ جنرل کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں پی ٹی آئی کی جلسے اور دھرنے کے لیے این او سی حاصل کرنے کی درخواست خارج کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ تین نومبر کی شام کو تحریک انصاف کی ریلی پر حملہ ہوا، عمران خان زخمی اور ایک شہری جاں بحق ہوا،عمران خان کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں۔
ایڈووکیٹ جنرل نے درخواست میں کہا کہ سیکیورٹی الرٹ کے پیش نظر پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں دھرنےکی اجازت نہیں دی سکتی، حملے کا ملزم بھی جائے وقوعہ سے گرفتارکر لیا گیا ہے، حملہ آور نے اعترافی بیان میں کہا کہ عمران خان نے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی اس لیے وہی نشانہ تھے۔
درخواست میں کہا گیا کہ اسلام آباد میں اس سے قبل بھی مذہبی انتہا پسندی میں قتل کے واقعات ہو چکے ہیں،سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر اور سابق وفاقی وزیر شہباز بھٹی بھی ایسے واقعات میں قتل ہوئے،پی ٹی آئی کے رہنما اسلحے سمیت اسلام آباد آنے کا اعلان کر رہے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنماؤں نے اسلحے کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف استعمال کرنے کا کہا ہے، فوادچوہدری نے کارکنوں کو اشتعال دلاتے ہوئے حکومت سے بدلہ لینے کی بات کی ہے، سیکیورٹی ایجنسیز کی جانب سے عمران خان کو سیکیورٹی خطرات سے آگاہ کیا گیا ہے، اس صورتحال میں پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے اور دھرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ امن امان کی صورتحال کے پیش نظر پی ٹی آئی کی درخواست خارج کی جائے۔

Recent Posts

پولیس کی زمینوں پر پیٹرول پمپ، دکانیں، فلیٹ اور دفاتر کی تعمیر کا انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ) پولیس ویلفیئر کے نام پر تھانوں میں کمرشل سرگرمیاں کرنے کے کیس میں…

10 mins ago

اٹھارہ ماہ سے بات چیت کیلیے تیار ہیں، تین سیاسی جماعتوں کے علاوہ سب سے بات ہوگی، عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ تین…

20 mins ago

پی سی بی نے دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کیلئے کوچنگ سٹاف کا اعلان کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈنے آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز کیلئے کوچنگ سٹاف…

22 mins ago

’’ میں اکیلی ہی کافی ہوں کیونکہ ۔۔‘‘ ثانیہ مرزا نے دبنگ پیغام جاری کر دیا

حیدرآباد(قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ بھارتی ٹینس سٹار اور شعیب ملک کی سابق اہلیہ ثانیہ مرزا…

25 mins ago

لاہور ہائیکورٹ نے فرحت شہزادی کے بچوں کا نام پاسپورٹ کنٹرل لسٹ سے نکالنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ )لاہور ہائیکورٹ نے فرحت شہزادی کے بچوں کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ…

30 mins ago

ایف بی آر کا وصولیوں کیلیے جامع حکمت عملی وضع کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر ) نے مختلف عدالتوں میں زیر التوا…

36 mins ago