سوشل میڈیا پر موجود سینیٹراعظم سواتی کی ویڈیو جعلی ہے، ایف آئی اے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر موجود سینیٹر اعظم سواتی کی وڈیو کا فرانزک تجزیہ مکمل کرنے کے بعد ویڈیو کو جعلی قرار دیدیا ہے۔ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کاکہنا ہے کہ بین الاقوامی معیار کے مطابق وڈیو کا فریم ٹو فریم فرانزک تجزیہ کیا،مختلف وڈیو کلپس کو جوڑ کر ایک کلپ بنایا گیا،ویڈیو میں موجود چہروں کو فوٹو شاپ کے ذریعے تیار کیا گیا ہے۔
ایف آئی اے کے مطابق سینیٹر اعظم سواتی کی پریس کانفرنس میں الزامات کی مفصل تفتیش کی ضرورت ہے،سینیٹر اعظم سواتی مکمل تحقیقات کے لیے ایف آئی اے میں شکایات درج کرائیں اور وجوہات بتائیں جس کے تحت وہ یہ سمجھتے ہیں کہ وڈیو اصلی ہے۔
ایف آئی اے کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بادی النظر میں وڈیو جعلی، ڈیپ فیک ٹولز کا استعمال کرکے تیار کی گئی، قابل احترام سینیٹر کی عزت کو اچھالا گیا۔

Recent Posts

’پی ٹی آئی کی حکومت آئینی طریقے سے ختم کی گئی‘، پی ٹی آئی رہنما کا اعتراف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما سینیٹ میں پارلیمانی…

12 mins ago

’خود ڈیل سے وزیراعلیٰ بنے ہیں‘، جے یو آئی رہنما نے علی امین گنڈاپور کو نشانے پر لے لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) خیبرپختونخوا کے ترجمان عبدالجلیل نے کہا…

18 mins ago

جھنگی پولیس پوسٹ پر دہشتگرد حملہ ناکام بنانے والے اہلکاروں کیلئے انعام کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب پولیس نے تونسہ کے قریب جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں…

25 mins ago

کینیڈین کمپنی ریکوڈک پراجیکٹ کے پہلے مرحلے کیلئے سرمایہ کاری لانے کیلئے کوشاں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کان کنی کی کینیڈین کمپنی بیرک گولڈ (Barrick Gold) کے سی ای…

29 mins ago

ٹرانسپورٹروں کے مسائل سن لیے، وزیراعلیٰ سے بات کرکے جلد حل کریں گے، ضیا لانگو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو کی قیادت میں حکومتی وفد نے احتجاج پر بیٹھے…

48 mins ago

کچھی کی حالیہ لیویز بھرتیوں کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے، نیشنل یوتھ فورم

بولان(قدرت روزنامہ)نیشنل یوتھ فورم کچھی کے مرکزی چیئرمین رئیس فرحان جمالی، ٹکری محمد صلاح جتوئی،…

55 mins ago