عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر کا معاملہ، آئی جی پنجاب کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ
لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر حملہ کی ایف آئی آر کے معاملے پر آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے اپنا چارج چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔وفاقی حکومت کو خط میں لکھا گیا کہ وہ اپنا کام مزید جاری نہیں رکھ سکتے۔
ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب ایف آئی آر میں شامل کرنے والے ناموں پر اعتراض کر رہے تھے جس کے بعد پی ٹی آئی، پنجاب حکومت اور آئی جی پنجاب میں اختلافات پیدا ہوگئے تھے۔
پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے گزشتہ روز اپنی ہی پنجاب حکومت کے آئی جی پولیس فیصل شاہکار سے عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کیا تھا۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اگر آئی جی پنجاب عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر درج نہیں کروا سکتے تو عہدہ چھوڑ دیں۔