عمران خان پر حملہ ، PTI رہنما کی درخواست پر پولیس کا مقدمہ درج نہ کرنے کا فیصلہ

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کے معاملے پر پولیس نے پی ٹی آئی رہنما زبیر نیازی کی پہلی درخواست پر مقدمہ درج نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ درخواست کے متن پر فریقین میں دو روز سے ڈیڈ لاک برقرار ہے، ڈیڈ لاک کے دوران فریقین میں چار بار رابطہ ہوا لیکن پولیس اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹی۔
ذرائع نے کہا کہ پولیس کے تحفظات پر درخواست گزار فریق نے مشاورت کے لیے دوبار مہلت مانگی ہے، مشاورت کے لیے دی گئی مہلت کی مدت آج شام ختم ہو جائے گی، پولیس نے مزید تاخیر کی صورت میں اگلے لائحہ عمل کی تیاری بھی شروع کر دی ہے۔پولیس ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مزید تاخیر ہوئی تو مقدمہ ریاست کی مدعیت میں درج کیا جائے گا، مقدمہ درج کرنے کے لیے لیگل برانچ اور قانونی ماہرین سے مشاورت کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 3 نومبر کو پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا، جس میں پی ٹی آئی چیئرمین زخمی ہوئے تھے۔واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور پی ٹی آئی چیئرمین و دیگر رہنماؤں سمیت 13 افراد زخمی ہوئے تھے۔فائرنگ کرنے والے شخص کو بعد میں کنٹینر کے قریب سے پکڑ لیا گیا تھا جس نے عمران خان پر فائرنگ کا اعتراف بھی کیا۔

Recent Posts

کراچی اور لاہور میں ایک پاسپورٹ دفتر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ نے کراچی اور لاہور میں ایک ایک پاسپورٹ دفتر 24 گھنٹے…

14 mins ago

پی ٹی آئی کا شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی…

32 mins ago

حکومتی پالیسی سے معیشت مستحکم ہو رہی ہے، پرائیویٹ سیکٹر کو آگے آنا ہوگا، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسی سے…

33 mins ago

پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ مل کر چھوٹے کاروبار شروع کریں گے، وفاقی وزرا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزرا نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ…

39 mins ago

فیض آباد دھرنا فیصلے پر عمل ہوتا تو 9 مئی کا واقعہ بھی شاید نہ ہوتا،چیف جسٹس

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ اگر فیض آباد…

49 mins ago

پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں گرمی زور پکڑنے لگی، ہیٹ ویو کا خدشہ

لاہور (قدرت روزنامہ ) پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں گرمی زور پکڑنے لگی،…

2 hours ago