پنڈی میں معمولی تلخ کلامی پر سگی بہن کو قتل کرنے والا گرفتار
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پولیس نے معمولی تلخ کلامی پر سگی بہن کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق ملزم ساجد نے دو روز قبل معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے اپنی سگی بہن کو قتل کردیا تھا، واقعہ کا مقدمہ مقتولہ کے بیٹے کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
ایس پی پوٹھوہار ملک طارق محبوب نے کہا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے راولپنڈی پولیس ہمہ وقت کوشاں ہے۔