اسلام آباد سے کابل جانیوالی خصوصی پرواز کے اندر سے مشتبہ شخص گرفتار ، پتہ کیسے چلا؟ تہلکہ خیز خبرآگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے )نے کابل جانے والی خصوصی پرواز پر بغیر پاسپورٹ و سفری دستاویزات سفر کرنے کی کوشش کرنے والے شخص کو طیارے کے اندر سے گرفتار کرلیا . ایکسپریس نیوز کے مطابق کابل میں پھنسے پاکستانیوں اور غیرملکیوں کو نکالنے کے لیے جانے والے خصوصی طیارے کی روانگی سے قبل ایف آئی اے امیگریشن حکام نے طیارے میں فائنل چیکنگ کی، اس دوران پرواز میں سوار ایک ایسے شخص کو حراست میں لیا گیا جو بغیر پاسپورٹ اور دیگر سفری دستاویزات کابل جارہا تھا، گرفتار کئے گئے شخص کی شناخت نعمت اللہ کے نام سے ہوئی ہے جو نیو اسلام آباد ایئرپورٹ میں سول ایوی ایشن کے سینی ٹیشن ڈیپارٹمنٹ میں ملازم ہے .

دوسری جانب سیکیورٹی اداروں کی جانب سے اس بات کی بھی تحقیقات کی جارہی ہیں کہ سفری دستاویزات اور اجازت نامے کے بغیر کوئی شخص سیکورٹی زون کے اندر کھڑے طیارے میں کیسے پہنچ گیا . . .

متعلقہ خبریں