کراچی کی عوام کیلئے بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر کے شہر قائد کی عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرادیا گیا ہے . تفصیلات کے مطابق نیپرا نے حکومتی درخواست پر بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد بجلی 51 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی ہے .

بجلی قیمت میں اضافہ یونیفارم ٹیرف کی مد میں کیا گیا ہے جس کی وصولی ستمبر تا نومبر کے بلوں میں کراچی کے صارفین سے کی جائیگی . اس حوالے سے نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ 3 روپے 55 پیسے بنتی ہے جبکہ عوام 51 پیسے فی یونٹ کے حساب سے ادا کرینگے اور حکومت 3 روپے 4 پیسے فی یونٹ سبسڈی دے گی .
خیال رہے کہ حکومت کراچی کے عوام کو 291 ارب روپے سالانہ سبسڈی دے رہی ہے .

. .

متعلقہ خبریں