ملک میں موسم سرما کا آغاز ہو گیابرفباری اور بارش سے سردی میں اضافہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)موسم سرما کا آغاز ہوتے ہی ملک کے مختلف شہروں میں بارش، ژالہ باری اور برف باری نے سردی کی شدت میں اضافہ کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں مظفر آباد، وادی نیلم، ہٹیاں بالا، ضلع حویلی، وسطی اور جنوبی اضلاع سمیت لیپا ویلی کے

پہاڑوں پر بارش اور برفباری کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری رہا ،شمالی پہاڑ گنگا چوٹی پر ہلکی برفباری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ۔گلگت بلتستان کے ضلع دیامر اور استور کے بالائی علاقوں میں برف باری جبکہ چلاس میں وقفے وقفے سے بارش ہوتی رہی ہنزہ کے پہاڑوں پر برفباری ،نشیبی علاقوں میں ہلکی بارش سے سردی بڑھ گئی ہے۔وادی کالام کے بالائی علاقوں گبرال، اتروڑ اور مہوڈھنڈ میں وقفے وقفے سے برفباری جاری رہی، بنوں میں بارش کے بعد موسم سرد ہوگیا جس کے بعد گرم ملبوسات، خشک میوہ جات اور مچھلی کی فروخت میں اضافہ ہوگیا ۔بلوچستان کے شمالی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ وقفے وقفے کے ساتھ جاری رہا، ہرنائی، زیارت، سنجاوی، کان مہترزئی، توبہ اچکزئی کے پہاڑی علاقوں میں کہیں بارش تو کہیں تیز ژالہ باری سے معمولات زندگی متاثر ہیں، یخ بستہ ہوائیں چلنے سے بے گھر متاثرین کو سخت مشکلات کا سامنا کرناپژا ۔خضدار، اوتھل، بیلہ کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش ہوئی جبکہ سندھ کے علاقوں ٹھٹھہ اور سجاول میں بھی ہلکی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

Recent Posts

عدلیہ میں مداخلت ہے، جسٹس اطہر؛ تو پھر آپ کو یہاں نہیں بیٹھنا چاہیے، چیف جسٹس

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس پاکستان نے کہا ہے کہ جو جج مداخلت دیکھ کر…

4 mins ago

نواز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ن لیگ کے قائد نواز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں بریت…

6 mins ago

پاکستان کے سرحدی شہر چمن میں کئی روز سے صورتحال کشیدہ ‘ صوبائی اور وفاقی حکومت مکمل خاموش

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) پاکستان کے سرحدی شہر چمن میں کئی روز سے صورتحال کشیدہ ‘ صوبائی…

13 mins ago

کیچ کے علاقے زامران میں سیکورٹی اہلکاروں پر مسلح افراد کی فائرنگ

زامران(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے زامران میں سیکورٹی فورسز کے پیدل اہلکاروں پر…

23 mins ago

عمران خان کے ساتھ زیادتی کا سلسلہ بند نہ ہوا تو اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے، علی امین گنڈاپور

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اگر صوبے میں…

39 mins ago

’کٹ بھی اچھی، گانا بھی اچھا، لیکن ٹیم کا کیا کریں؟‘، ورلڈکپ کے لیے کٹ رونمائی پر شائقین کے دلچسپ تبصرے

لاہور (قدرت روزنامہ)ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کی…

46 mins ago