فیصل واؤڈا تاحیات نااہلی کیس، وقت کی کمی کے باعث سماعت ملتوی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان نے پی ٹی آئی رہنما فیصل واؤڈا کی تاحیات نااہلی کے کیس کی سماعت وقت کی کمی اور آئندہ ہفتے بینچ دستیاب نہ ہونے پر ملتوی کر دی۔چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔
چیف جسٹس پاکستان نے دورانِ سماعت کہا کہ پچھلی سماعت پر 2 سوالات پوچھے گئے تھے، پہلا سوال تھا کہ ہائی کورٹ کی 62 ون ایف کے تحت ڈیکلیریشن کو برقرار رکھا جا سکتا ہے یا نہیں؟انہوں نے کہا کہ دوسرا سوال تھا کہ کیوں نہ انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لیے آرٹیکل 187 کا اختیار استعمال کریں؟
فیصل واؤڈا کے وکیل نے کہا کہ عدالتی سوالات پر تحریری جواب تیار کیا ہے۔چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا کہ تحریری جواب تیار کر کے آپ نے بہت اچھا کیا، اس کو دیکھ لیں گے، وقت کی کمی ہے، آئندہ ہفتے نئے ججزکی وجہ سے یہ بینچ دستیاب نہیں ہو گا، کوشش کریں گے کہ کیس کسی ایسے بینچ میں لگے جس میں موجودہ بینچ کا کوئی ممبر ہو۔
الیکشن کمیشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ موجودہ بینچ کیس کی 6 سماعتیں کر چکا ہے، درخواست ہے کہ یہی بینچ کیس کی سماعت کرے۔عدالتِ عظمیٰ کی جانب سے کیس کی سماعت نومبر کے تیسرے ہفتے تک ملتوی کر دی گئی۔

Recent Posts

انگلینڈ کے کتنے شہروں کے میئر مسلمان ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انگلینڈ کی ریکلیم پارٹی کے لیڈر لارنس (لوزا) فاکس نے سوشل میڈیا…

10 mins ago

سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور اسحاق ڈار کے درمیان ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے نائب وزیراعظم اور…

14 mins ago

پاک سعودی سرمایہ کاری کانفرنس آج سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تین روزہ پاک سعودی سرمایہ کاری کانفرنس آج سے اسلام آباد میں…

24 mins ago

کمزور نظر والوں کیلئے سوئی میں دھاگہ ڈالنے کا انتہائی آسان طریقہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اگر آپ کی نظریں کمزور ہیں تو آپ کو بھی سوئی میں…

28 mins ago

سی ایس ایس کے نتائج کا اعلان ، 13 ہزار امیدواروں میں سے 401 کامیاب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس) امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان…

39 mins ago

پی ٹی آئی سے بامقصد مذاکرات کا ماحول بنتا ہے تو خوش آمدید کہیں گے، مولانا فضل الرحمان

ٹھٹھہ(قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا…

43 mins ago