عمران ہاشمی کے ساتھ کام کر کے کیا نقصان ہوا؟ اداکارہ حمیمہ ملک کا برسوں بعد اہم انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اور مشہور اداکارہ حمیمہ ملک نے برسوں بعد عمران ہاشمی کے ساتھ کام کرنے سے متعلق اہم انکشاف کردیا ہے۔
حال ہی میں اداکارہ حمیمہ ملک نے اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کے لوگ آج بھی ان کا عمران ہاشمی کے ساتھ کام نہیں بھولے اور اب تک انہیں ان سے متعلق طعنے دیے جاتے ہیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by HUMAIMA MALICK (@humaimamalick)


ان کا کہنا تھا کہ یہاں تک کہ جب میں نے عمرہ ادائیگی کی تصاویر شیئر کیں تو لوگوں نے کمنٹس کر کے پوچھا کہ عمران ہاشمی یاد نہیں آ رہے؟
انہوں نے کہا کہ میں عمران ہاشمی کے ساتھ کام کرنے پر شرمندہ نہیں ہوں، کیونکہ میں نے ایسا غلط کام کیا ہی نہیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by HUMAIMA MALICK (@humaimamalick)


حمیمہ ملک کے مطابق اداکار کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، وہ کوئی بھی کام کر سکتا ہے اور دوسرا یہ کہ جب انہوں نے عمران ہاشمی کے ساتھ کام کیا، اس وقت وہ کم عمر تھیں، انہیں یہ معلوم نہیں تھا کہ پاکستانی عوام کو ان کے کام پر غصہ آئے گا۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by HUMAIMA MALICK (@humaimamalick)


اداکارہ نے عمران ہاشمی کے ساتھ کام کرنے پر قوم سے ایک بار پھر معافی بھی مانگی۔ان کا کہنا تھا کہ اگر بالی ووڈ اداکار نے کوئی گناہ کیے ہوں گے تو مسلمانوں نے عمران ہاشمی کو برا بھلا کہہ کہ کر اس کے گناہ بھی دھو دیے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by HUMAIMA MALICK (@humaimamalick)


واضح رہے کہ اداکارہ حمیمہ ملک نے 2014 میں بالی وڈ فلم ’نٹور لال‘ میں عمران ہاشمی کے ساتھ کام کیا تھا جس میں انہوں نے اداکار کے ساتھ بار میں ڈانس بھی کیا تھا۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by HUMAIMA MALICK (@humaimamalick)