حکومتی اعلان کے بعد گاڑیوں کے مختلف ماڈلز کی نئی قیمتیں سامنے آگئیں،جان کر آپ خوشی سے جھوم اُٹھیں گے

کراچی(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت کی جانب سے آٹو پالیسی میں رعایت کے بعد کار ساز اداروں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بجٹ میں ملک میں تیار ہونے والی گاڑیوں کے ٹیکس میں کمی کے بعد یکم جولائی سے گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہو گئی۔وفاقی حکومت کی جانب سے آٹو پالیسی میں رعایت کرنے کے بعد کار ساز اداروں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے ، کار ساز اداروں ٹویوٹا، سوزوکی اور کیا (KIA) نے گاڑیوں کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں کمی کی۔ذرائع کے مطابق گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق یکم جولائی 2021 سے ہوگیا ہے، انڈس موٹرز نے یارِس، کرولا، فورچنر
اور ہائی لکس ریوو کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ٹویوٹا یارِس جی ایل آئی ایم ٹی 1.3 کی قیمت ایک لاکھ روپے کمی کے بعد 25 لاکھ 9 ہزار روپے کی بجائے 24 لاکھ 9 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ یارِس جی ایل آئی سی وی ٹی 1.3 کی قیمت بھی ایک لاکھ روپے کم کی گئی ہے اور اب یہ 26 لاکھ 89 ہزار روپے کے بجائے 25 لاکھ 89 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یارِس اے ٹی آئی وی ایم ٹی 1.3 بھی ایک لاکھ روپے کمی کے بعد 26 لاکھ 19 ہزار کے بجائے 25 لاکھ 19 ہزار روپے جبکہ یاریز اے ٹی آئی وی سی وی ٹی 1.3، 27 لاکھ 69 ہزار روپے کے بجائے 26 لاکھ 69 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔ذرائع کے مطابق یارِس اے ٹی آئی وی ایکس ایم ٹی 1.5 کی قیمت میں ایک لاکھ 10 ہزار روپے کمی کی گئی اور اب یہ 28 لاکھ 29 ہزار روپے سے کم ہوکر 27 لاکھ 17 ہزار روپے کی ہوگئی ہے جبکہ یارِس اے ٹی آئی وی ایکس سی وی ٹی 1.5 ایک لاکھ روپے کمی کے بعد 29 لاکھ 99 ہزار روپے کی بجائے 28 لاکھ 99 ہزار روپے کی ہوگئی ہے۔اسی طرح ٹویوٹا کرولا کا ماڈل 1.6 ایم ٹی ایک لاکھ 10 ہزار روپے سستا ہوگیا ہے اور اب صارفین کو 32 لاکھ 19 ہزار روپے کی بجائے 31 لاکھ 9 ہزار روپے میں دستیاب کرولا 1.6 اے ٹی ایک لاکھ 20 ہزار روپے کمی کے بعد 33 لاکھ 69 ہزار کی بجائے 32 ہزار 49 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔کرولا 1.8 سی وی ٹی آئی کی قیمت بھی ایک لاکھ 20 ہزار روپے کم کی گئی ہے اور اب یہ 36 لاکھ 99 ہزار روپے کی بجائے 35 لاکھ 79 ہزار روپے میں خریدی جاسکتی ہے۔الٹس گریناڈے 1.8 سی وی ٹی (beige انٹریر) اور گریناڈے 1.8 سی وی ٹی (بلیک انٹریر) کی قیمتوں میں ایک لاکھ 10 روپے کمی ہوئی ہے اور یہ بالترتیب 38 لاکھ 69 ہزار روپے اور 38 لاکھ 89 ہزار روپے میں دستیاب ہوں گی۔ٹویوٹا فورچنر 2.7 جی ساڑھے 3 لاکھ روپے سستی ہونے کے بعد 79 لاکھ 99 ہزار روپے کی بجائے 76 لاکھ 49 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی جبکہ فورچنر 2.7 وی وی ٹی آئی کی قیمت 4 لاکھ روپے کم ہوئی ہے اور اب یہ 92 لاکھ 99 ہزار روپے سے کم ہوکر 88 لاکھ 99 ہزار روپے کی ہوگئی ہے۔فورچنر سگما 4 کی قیمت میں 3 لاکھ 80 ہزار روپے کی کمی آئی ہے اور اب اسے خریدنے کے لیے 96 لاکھ 49 ہزار روپے کی بجائے 92 لاکھ 69 ہزار روپے خرچ کرنا ہوں گے۔ٹویوٹا ہائی لکس ریوو کے تینوں ماڈلز کی قیمت میں ایک لاکھ 20 ہزار روپے کی گئی ہے، جس کے بعد ہائی لک ریوو جی ایم ٹی 65 لاکھ 49 ہزار روپے کی بجائے 64 لاکھ 29 ہزار روپے، ہائی لک ریوو جی اے ٹی 68 لاکھ 99 ہزار روپے کی بجائے 67 لاکھ 79 ہزار روپے اور ہائی لکس ریوو وی اے ٹی 74 لاکھ 99 ہزار روپے کی بجائے 73 لاکھ 79 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔پاک سوزوکی نے آلٹو، کلٹس، ویگن آر، سوئفٹ اور بولان کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے، سوزوکی آلٹو وی ایکس کی قیمت میں 85 ہزار روپے کی کمی کے بعد وہ 11 لاکھ 98 ہزار روپے کی بجائے 11 لاکھ 13 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی جبکہ آلٹو وی ایکس آر کی قیمت 98 ہزار روپے کمی کے بعد 14 لاکھ 33 ہزار کی بجائے 13 لاکھ 35 ہزار روپے ہوگئی ہے، جبکہ آلٹو وی ایکس ایل اے جی ایس ماڈل ایک لاکھ 12 ہزار روپے کمی کے بعد 16 لاکھ 33 ہزار روپے کی بجائے 15 لاکھ 21 ہزار روپے میں دستیاب ہوگا۔سوزوکی کلٹس وی ایکس آر کی قیمت میں ایک لاکھ 25 ہزار روپے کم کی گئی ہے اور اب یہ 17 لاکھ 80 ہزار روپے سے کم ہوکر 16 لاکھ 55 ہزار روپے ہوگئی ہے، اسی طرح کلٹس وی ایکس ایل ایک لاکھ 40 ہزار روپے کمی کے بعد 19 لاکھ 70 ہزار کی بجائے 18 لاکھ 33 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔کلٹس وی ایکس ایل اے جی ایس کی قیمت میں ایک لاکھ 55 ہزار روپے کمی ہو گئی ہے اور اب یہ 21 لاکھ 30 ہزار روپے کی بجائے 19 لاکھ 75 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔سوزوکی ویگن آر وی…

Recent Posts

وفاقی وزیرداخلہ کا اووربلنگ، بجلی چوری روکنے کیلئے کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اووربلنگ اور بجلی چوری روکنے کے لیے…

8 mins ago

چیمپئینز ٹرافی 2025؛ بھارتی ٹیم آمد سے متعلق بی سی سی آئی صدر کا بیان آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025…

13 mins ago

اسٹاک مارکیٹ میں 72 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ، ڈالر اور سونا مہنگا

کراچی(قدرت روزنامہ)سعودی عرب کی 50 رکنی تجارتی وفد کی پاکستان آمد کے بعد دونوں ممالک…

16 mins ago

کیوبا میں کینیڈین شہری کی موت، اہلخانہ کو کسی اور کی لاش موصول

کیوبیک(قدرت روزنامہ)کینیڈا میں ایک فیملی کو اپنے والد کی کیوبا میں ہوئی موت کی افسوسناک…

23 mins ago

ذیا بیطس سے متعلقہ کیمیکل کینسر کےخطرات بڑھا سکتا ہے، تحقیق

سنگاپور(قدرت روزنامہ)ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ ذیا بیطس کے بے قابو ہونے…

36 mins ago

سعودی ولی عہد ہر سطح پر پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد ہر سطح پر…

48 mins ago