میٹا کا 11 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ

کیلیفورنیا(قدرت روزنامہ) ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے 11 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا . کمپنی کے سی ای او مارک زکر برگ ایک نے ایک بلاگ پوسٹ میں اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ کووڈ وباء کے دوران ہونے والی کمپنی کی نمو کے حوالے سے خوش فہمی میں مبتلا تھے .


زکر برگ کا کہنا تھا کہ کورونا کے آغاز میں دنیا نے فوری طور پر ای کامرس کی جانب رخ کیا جس سے آمدنی میں بے تحاشہ اضافہ ہوا . کئی افراد نے پیش گوئی کی کہ آمدنی میں یہ اضافہ مستقل ہوگا اور وباء کے بعد یہ سلسلہ جاری رہے گا . انہوں نے بھی یہی پیش گوئی کی، لہٰذا سرمایہ کاری میں اضافے کا فیصلہ کیا . بد قسمتی سے، اس نے ویسے کام نہیں کیا جیسے کہ توقع کی گئی تھی .
زکر برگ کا کہنا تھا کہ اخراجات اور ملازمین کو کم کرتے ہوئے کمپنی کو مزید منظم بنایا جائے گا اور زیادہ تر وسائل کو محدود تعداد کی اعلیٰ ترجیحاتی جگہوں پر منتقل کیا جائے گا جس میں اشتہار، مصنوعی ذہانت اور میٹاورس شامل ہیں . میٹا کے مطابق ستمبر میں تقریباً 87 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے اور آج کے اعلان کے بعد 2004 میں کمپنی کی بنیاد پڑنے کے بعد سے پہلی بار اتنے بڑے پیمانے پر ملازمتیں ختم کی گئیں ہیں .

. .

متعلقہ خبریں