پینشنرز کیلئے بڑی خوشخبری، حکومت پنجاب نے اہم اعلان کردیا
لاہور (قدرت روزنامہ)حکومت پنجاب کا بڑا اقدام، پینشنرز کی کم از کم پینشن 6000 سے بڑھا کر دس ہزار کردی گئی۔ذرائع کے مطابق فیملی پینشن 4500 سے بڑھا کر 7500 روپے ماہانہ ہو گی ،
وہ پینشنرز جن کی عمر 75 سال سے زیادہ ہے ان کی کم از کم پینشن 15000 روپے ماہوار ہو گی، 75 سال کی عمر کو پہنچنے والے مرحوم پینشنرز کی بیوگان یا ان کے لواحقین کے لیے فیملی پینشن کی شرح کم از کم 11250 روپے ماہانہ ہوگی۔
ذرائع کے مطابق اس حکم کا اطلاق یکم جولائی 2018 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے پینشنرز پر ہو گا۔