عصر ملک اور ملالہ یوسف زئی کی انٹرنیٹ صارفین سے خوش گپیاں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملالہ یوسف زئی اور عصر ملک کی شادی کو ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر انہوں نے ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو کے کپشن میں انہوں نے لکھا کہ وہ شادی کی سالگرہ کے موقع پر ایک ضروری پیغام شیئر کرنا چاہتے ہیں۔
ویڈیو کے آغاز میں ویڈیو انتہائی سنجیدہ انداز میں شروع ہوتی ہے لیکن جیسے جیسے ویڈیو آگے بڑھتی ہے تو ہم دیکھتے ہیں اس جوڑے نے سوال جواب پر مشتمل سیشن رکھا ہے۔جس میں وہ سوشل میڈیا صارفین کے کے پوچھے گئے سوالوں کا دلچسپ اور منفرد جواب دیتے ہیں۔
ملالہ کے شوہر عصر ملک کے قد کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف کا کہنا تھا کہ ’وہ 5.7 کے ہیں اس لیے اتنے اچھے نہیں لگتے‘.جس پر عصر ملک نے جواب دیتے ہوئے واضح کیا کہ وہ 5فٹ 11 انچ کے ہیں۔
ایک صارف نے عصر ملک کو دنیا کا سب سے پُرکشش مرد ہونے کا اعزاز دیا۔ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ عصر ملک تمام اہم تقریبات میں ملالہ کے ساتھ تصویریں بنواتے ہیں اور پھر ملالہ کو اس پر ٹیگ کرتے ہیں ، ان کے کتنے مزے ہیں، جس پر عصر ملک نے کہا کہ ’ہاں‘۔
سوال جواب کا سلسلہ کچھ آگے بڑھتا ہے تو ایک صارف ملالہ کی دنیا بھر میں مقبولیت کے پیش نظر تجویز پیش کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ملالہ کے شوہر کو، صرف ملالہ کا شوہر کہہ کر ہی مخاطب کیا جائے یا پھر ان کا آخری نام تبدیل کرکے ملالہ رکھ دیا جائے تاکہ ہمارے لیے آسانی ہوجائے کیوں کہ میں ان کا نام پہلے ہی بھول چکی ہوں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Malala (@malala)


جس پر ملالہ یوسف زئی انتہائی پُر مزاح انداز میں کہتی ہیں کہ ’ مجھے تو پہلے ہی لگتا ہے کہ ہم انہیں مسٹر ملالہ کہہ کر مخاطب کرتے ہیں‘۔
اس دلچسپ ویڈیو کا اختتام عصر ملک ایک سوال پر کرتے ہیں کہ ’ملالہ کیوں ہر دورے پر اپنے سوٹ کیس میں ضرورت سے زیادہ سامان کیوں پیک کرتی ہیں اور پھر اسے عصر کو اُٹھانے کا کہتی ہیں؟‘، جس پر ملالہ انہیں اپنی طرف سے سوال بنا کر پیش کرنے سے منع کرتی ہیں ۔